• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اُمتِ مسلمہ کے مذہبی اختلافات کی بنیادی وجوہات‎‎

فائل فوٹو

اُمتِ مسلمہ کے مذہبی اختلافات کی بنیادی وجوہات‎‎

ہلال لون

by امت ڈیسک
31/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

اَلله تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے ہمیں مسلمان پیدا کیا۔ جب ایک بچہ مسلمان گھرانے میں جنم لیتا ہے یہ اُس کی سب سے بڑی خوش نصیبی ہے۔ اُس کے بعد وہ لوگ بھی بہت خوش نصیب ہیں جو مذہبِ اسلام کا بر پور مطالعہ کرتے ہیں اور اس سچے دین کو گلے لگاتے ہیں۔ چاہئے کوئی بھی شخص دُنیا کے کسی بھی مذہب،قوم، رنگ یا نسل سے تعلق رکھتا ہوں ،مذہب کا مطالعہ کرنا جائز اور درست ہے۔اِتنا ہی نہی بلکہ یہ سب سے اہم ہے۔ لیکن مذہبی تعلیمات پر شک کرنا غلط راستے پر چلنےکے لئے مجبور کرتا ہے۔ پھر ایک اچھے اسلامی گھرانے میں جنم لینا یا پرورش پانا کوئی فائدہ نہیں دیتا۔ بشرطِ توبہ نصیب ہو۔

مذہبی اختلافات دراصل انسانی دلوں کی وہ امراض ہیں جِس نے لوگوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ پھر گروہوں میں تقسیم کرکے آپس میں لڑواتا ہے۔ گویا مذہبی اختلافات پیدا کرنا شیطان کا وہ ہُنّرہے جس کے ذریعے شیطان بہ آسانی بہکا کر صحیح اور نیک راستے سے ہٹا سکتا ہے۔ اور لوگوں کو جہنم کی ایندھن بنانے میں کامیاب ہوتا ہے۔ لیکن الله تعالیٰ کے دین کو سچے دل سے قبول کرنے والے کبھی شیطان کے بہکاوے میں نہیں آتے، وہ کسی شک اور نہ ہی کسی اختلافاتِ رائے کو دل میں جگہ دیتے ہیں۔ یہی آخرت کے لئےاُن کی کامیابی کا راز ہوگا۔

مسلمان پیدا ہونے کا سب بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہمارے لیے دین اسلام پر چلنا آسان ہے۔ لیکن اگر پھر بھی ہم دینی کاموں سے دور رہے تو ہمارا مقام مسلمان ہو کر نافرمانوں کے لِسٹ میں شُمار کیا جائے گا۔ الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں واضع طور پر فرمایا ہے کہ نا فرمانوں کا ٹِھکانہ جہنم ہے۔ اِس سے بہتر وہ غیر مسلم لوگ ہیں جو دِل ہی دِل میں چُوری چُھپے اسلام سے لو لگائے بیٹھے ہیں! شائد یہ کام اُن کی نجات کا سبب بنے گا۔ لیکن آج کل کےمسلمان دُنیا کی محبت میں آخرت کی زندگی کو بُھلائے بیٹھے ہیں۔اوراس پر طرہ یہ کہ ’مذہبی اختلافات‘ میں علماء سے مقابلہ کرتے رہتےہیں۔۔ ۔

ہم سب جانتے ہیں کہ الله تعالیٰ نے ہمارے لئے قرآن مجید کو خاص اُلفت کی وجہ سے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ پر نازل کیا۔ جس میں واضع کیا گیا کہ دُنیا کے تمام لوگ ایک ہی ماں باپ حضرت آدمؑ اور حضرت حواؑ ہی کے بدن سے پیدا کئے گئے؛اسلام ہی واحد سچا مذہب ہے ۔ لیکن بد قسمتی سے لوگ پھر بھی اس کی تصدیق نہیں کرتے جس وجہ سے لوگ مختلف مذاہب میں بٹے ہوئے ہیں!!

جب لوگ حضورﷺ سے مسائل پُوچھتے،آپﷺ کبھی بھی اپنی ذاتی رائے سے بیان نہ کرتے جب تک نہ فرشتہ الله تعالیٰ کی طرف سے پیغام لے کر آتے۔ اُن دنوں مکہ اور مدینہ منورہ اور آس پاس کے ممالکوں میں انجیل، زبور اور تورات کے بڑے عالم موجود تھے جنہوں نے حضورﷺ سےبہت سخت سوالات کرکے جُھٹلانے کی کوشش کی لیکن اس نتیجے میں سَرزمین عرب میں بہت سے لوگ اسلام کے اندر داخل ہوتےگئے۔ ان معاملات سے ہمیں یہ پَتہ چلتا ہے کہ اسلام کے کسی بھی چُھوٹے سے چھوٹے معاملے میں اپنی ذاتی رائے دینا جائز نہیں۔ اور یہی اختلافات کی جڑ ہے۔

حضرت محمد ﷺ کےبعد خُلفاء رَاشدین اور صحابہؓ نے کمانڈ سنبھال لی جو حقیقت میں جان نِثار اور سچے مسلمان تھے، ہمیشہ بحث کرنے کی بجائے ایک دوسرے سےمسئلہ پوچھتے کبھی بھی کوئی ذاتی رائے نہیں دیتے۔ یہی جان نثاری اور سچائی کا جزبہ ہم لوگوں تک دینِ اسلام پہنچنے کا صحیح ذریعہ بنا۔ اُس کے بعد وقت بدلتا گیا اور حالات نے بھی تبدیلی دکھائی۔ لوگوں نے اپنے اپنے ذاتی مفادات کے لئے اپنے نفسیاتی بنیاد پر مذہبی مسائل کے بارے میں رائے زنی کرتےگئے۔ اختلافات بڑھتے گئے اور لوگ گروہوں میں تقسیم ہوگئے۔

ہمیں چاہیے کہ الله تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ایسے کریں کہ ہمارے دل کو دُنیا کی محبت میں جو زنگ لگ گیا ہے اُسے پاک کرے۔ ہمیں علم کی جستجو میں اِس طرح مِٹنا یا جلنا چاہیے، جیسے لوہار ایک ہتھیار کو پہلے آگ میں خوب گرم گرتا ہے اور پھر اُس کی دار تیز کرتا ہے اور آخر میں استعمال کے لئے دیتاہے۔ نہ کہ اُس زنگ دار ہتھیار کی طرح جو کسی کام کا نہ ہو

(مصنف کے ساتھ [email protected] پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ )

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

منوج سنہا، محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بھارت کے طاقتور شخصیات کی فہرست میں شامل

Next Post

اقوام متحدہ: ایک لاچار تنظیم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
اقوام متحدہ: ایک لاچار تنظیم

اقوام متحدہ: ایک لاچار تنظیم

اُمتِ مسلمہ کے مذہبی اختلافات کی بنیادی وجوہات‎‎

کشمیر میں رویت ہلال پر تضاد و انتشارکے بعد مفاہمت و یکجہتی کا خوش کن قدم

ادھم پور دھماکہ معاملہ، این آئی اے نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی

ادھم پور دھماکہ معاملہ، این آئی اے نے چارج شیٹ عدالت میں پیش کی

راجوری میں آگ لگے سے 17 مویشی جل کر ہلاک

راجوری میں آگ لگے سے 17 مویشی جل کر ہلاک

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »