امت نیوز ڈیسک //
غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والے مکان کا مالک، الطاف حسین آفاقی ولد اسد اللہ آفاقی ساکنہ چھانہ پورہ کو غیر اخلاقی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 1956 (ITPA) کے سیکشن 3 کے تحت سرینگر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔سری نگر پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ رات اسکی جانکاری دی گئی ۔آئی ٹی پی اے کے سیکشن 18 کے مطابق گھر کی باضابطہ اٹیچمنٹ/سیل کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے پیر 3 اپریل 2023 کو سری نگر کے باغ مہتاب علاقے میں جسم فروشی کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا اور اسے چلانے والے دو افراد کو گرفتار کیا۔ تاہم 4 سیکس ورکرز اور 2 صارفین کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاص اطلاع کی بنیاد پر سرینگر پولیس نے باغ مہتاب علاقے میں واقع ایک احاطے میں چھاپہ مار کر جسم فروشی کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہ ریکٹ ارشاد احمد بٹ ولد شعبان بٹ ساکن کدلبل پامپور اور محمد شفیع حجام ولد عبدالقیوم حجام ساکن کریم آباد پلوامہ اور دیگر چلا رہے تھے جنہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 4 سیکس ورکرز اور 2 صارفین (تمام 6 سری نگر کے مقامی ہیں) کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔ یہ سارا ریکٹ الطاف حسین آفاقی ولد اسد اللہ آفاقی ساکن چھانہ پورہ کے کرائے کے مکان سے چلایا گیا۔ ایف آئی آر 19/2023 غیر اخلاقی ٹریفکنگ ایکٹ کی دفعہ 3,4,8 کے تحت چھانہ پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ مکان کے مالک نے کرایہ دار کی تصدیق نہیں کی تھی۔ تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر انہوں نے اپنے مکانات/کمرے/دکانیں کرائے پر دی ہیں تو کرایہ دار کی تصدیق کرائیں۔










