• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مسجد الاقصیٰ مکمل طور پر صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے:او آئی سی

مسجد الاقصیٰ مکمل طور پر صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے:او آئی سی

by امت ڈیسک
09/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )نے القدس الشریف کے تشخص کو مٹانے کے لیے اسرائیل کی تمام غاصبانہ پالیسیوں کو یکسرمسترد کردیا ہے۔ او آئی سی نے اسرائیلی غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ القدس مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے۔ مسجد الاقصیٰ اپنے پورے حصے کے ساتھ صرف مسلمانوں کی خالص عبادت گاہ ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بات او آئی سی کی اوپن اینڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران کی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز جدہ میں یہ اجلاس مسجد الاقصیٰ پراسرائیلی حملوں کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے مسجد الاقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تنظیم کے مؤقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب القدس الشریف کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیل کی صریح خلاف ورزیوں اور جارحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الاقصی المبارک پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ صہیونی فورسز نے نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کیا، سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے القدس الشریف میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات بالخصوص مسجد الاقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کیا اور کہا ان سنگین جرائم اور خلاف ورزیوں کا مکمل ذمہ دار قابض اسرائیل ہے۔ اسرائیل تشدد اور کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کے تمام فیصلوں اور پالیسیوں کا مقصد القدس کی جغرافیائی اور آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ قابض اسرائیل شہر کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کر رہا ہے۔ القدس میں جاری اسرائیلی ریشہ دوانیوں کا کوئی قانونی اثر ہے اور انہیں بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کالعدم سمجھا جاتا ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

SSRER-2023: کلگام بھر میں خصوصی کیمپوں کا انعقاد

Next Post

مرکزی وزیر نتن گڈکری سرینگر پہنچ گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
مرکزی وزیر نتن گڈکری سرینگر پہنچ گئے

مرکزی وزیر نتن گڈکری سرینگر پہنچ گئے

جنید متو یوتھ صدر اپنی پارٹی کے عہدے سے مستعفی

جنید متو یوتھ صدر اپنی پارٹی کے عہدے سے مستعفی

پاک، چین مخالفت کے باوجود سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کا اعلان

پاک، چین مخالفت کے باوجود سرینگر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کا اعلان

ہریانہ میں نمازیوں پر حملہ، کئی نمازی زخمی

ہریانہ میں نمازیوں پر حملہ، کئی نمازی زخمی

ٹویٹر نے بی بی سی کو گورنمنٹ فنڈڈ میڈیا قرار دیا، بی بی سی نے ٹوئٹر سے لیبل ہٹانے کی درخواست کی

ٹویٹر نے بی بی سی کو گورنمنٹ فنڈڈ میڈیا قرار دیا، بی بی سی نے ٹوئٹر سے لیبل ہٹانے کی درخواست کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »