• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امرناتھ یاترا کیلئے شیش ناگ سے پنج ترنی تک بڑی ٹنل تعمیر ہوگی: رویندر رینہ

امرناتھ یاترا کیلئے شیش ناگ سے پنج ترنی تک بڑی ٹنل تعمیر ہوگی: رویندر رینہ

by امت ڈیسک
12/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار یونین ٹریٹری کے لوگوں کو سبھی سہولیات میسر رکھنے کی خاطر کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے امرناتھ یاترا کو آسانہ بنانے کی خاطر شیش ناگ سے پنجہ ترنی تک بہت بڑی ٹنل تعمیر کرنے اور بالتل سے امرناتھ گُھپا تک گنڈولہ بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ان باتوں کا اظہار رویندر رینا نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں تعمیر وترقی کے کام شروع کئے گئے ہیں ۔ان کے مطابق موجودہ سرکار جموں وکشمیر کے لوگوں کو سبھی سہولیات میسر رکھنے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے لئے خزانے کے دروازے کھول دئے ہیں اور جہاں بھی نظر دوڑائی جائے وہاں پر بڑے بڑے پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے حالیہ دورہ جموں وکشمیر کو تاریخی قرار دیتے ہوئے رویندر رینا نے کہا کہ امرناتھ یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کھنہ بل سے پہلگام تک کی شاہراہ کو قومی شاہراہ کا درجہ دیا گیا ہے اور اس پر اب کروڑوں روپیہ صرف کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ یاتری پر خطر راستے طے کرنے کے بعد ہی پوترا گُھپا تک پہنچ پاتے ہیں اس کے پیش نظر مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نے شیش ناگ سے پنجہ ترنی تک بہت بڑی ٹنل تعمیر کرنے کا فیصلہ لیا ۔انہوں نے بتایا کہ کھنہ بل سے ہوتے ہوئے پہلگام ، چندن وارڈی براست شیش ناگ تک ایک قومی شاہراہ بنائی جائے گی۔ان کے مطابق بالتل سے امرناتھ گُھپا تک گنڈولہ تعمیر کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کی اور خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور یہاں کے لوگوں کو سبھی سہولیات میسر رکھنے کی خاطر سرکار کوشاں ہے۔رویندر رینا نے کہا کہ یہ ایسے فیصلے جس سے جموں وکشمیر میں راہیں کھلیں گی اور اس سے جنت کو مزید خوبصورت بنانے کی راہ ہموار ہو گی۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 122 مثبت معاملات درج

Next Post

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم شروع

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم شروع

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

*چاڈورہ روڈ حادثے میں نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی*

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

*سڑک حادثے میں نوعمر لڑکا جاں بحق، دوسرا زخمی*

کولگام بھر میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد

کولگام بھر میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد

خاتون کی پراسرار موت کے خلاف کولگام میں احتجاج

خاتون کی پراسرار موت کے خلاف کولگام میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »