امت نیوز ڈیسک//
راجوری، 14 اپریل: راجوری ضلع کے جنگلاتی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت اور دوسرا زخمی ہونے کے چند گھنٹے بعد، جمعرات کی دیر شام ضلع کے پہاڑی ڈھوک علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک اور شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور ()
کو بتایا کہ دیر شام کوٹرنکا کے ہل ڈھوک علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اس نے متوفی کی شناخت فیض احمد (28) ولد عبدالغنی کے بطور کی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں لایا جا رہا ہے۔







