• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے: محبوبہ مفتی

ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
14/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پی ڈی پی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ٹھیکہ داروں کو عسکریت پسندی کے نام پر بلیک لسٹ کرنے کے احکامات کو واپس لیا جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتطامیہ کا یہ فیصلہ یک طرفہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایل جی منوج سنہا کے نام ٹھیکہ داروں کے مسئلے پر ایک مکتوب لکھا ہے کہ جن ٹھیکہ داروں کو عسکریت پسندی کے نام پر بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا انہوں نے برسوں قبل عسکریت پسندی کو ترک کردیا ہے اور اب وہ معمول کی زندگی بسر کررہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی کی سرکاروں نے سابق عسکریت پسندوں کو بازآبادکاری اور انہیں مین سٹریم میں لانے کے لیے انہیں سماج میں زندگی گزارنے کا موقع دیا تھا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ان ٹھیکیداروں کے رشتہ داروں کو عسکریت پسندوں کے ساتھ منسلک ہونے کی سزا کیوں دی جارہی ہے جن کو عسکریت پسندوں کے ساتھ دور دور کا واسطہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کی برسوں کی محنت و کوششوں کے بعد آج ان کی زندگیوں کو سماج سے اکھاڑ دیا جارہا ہے۔محبوبہ مفتی نے ایل جی سے درخواست کی ہے کہ انسانیت کی بنیاد پر وہ اپنا فیصلہ واپس لے اور ان ٹھیکہ داروں کو کام کرنے کی اجازت دے۔

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے کشمیر میں 345 ٹھیکہ داروں کو پولیس کے کرمنل انویس ٹگیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) ونگ سے سکیورٹی کلیرنس نہ ملنے پر بلیک لسٹ کیا ہے اور ان کو ٹھیکے نہ دینے کے احکامات صادر کئے ہیں۔یہ ٹھیکیدار کشمیر کے ضلع کپواڑہ، گاندربل، بڈگام، بارہمولہ، پلوامہ، صوبہ جموں کے ڈودہ، پونچھ، رامبن اضلاع کے رہنے والے ہیں۔

دیہی ترقی کے کشمیر سیکرٹری مندیپ کور نے گزشتہ ہفتے حکمنامہ جاری کرکے مزکورہ محکمے کے ڈائریکٹر جموں اور کشمیر کو ہدایت دی کہ ان 345 ٹھیکہدار اور سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مستقبل میں ان کو کسی کام کا ٹھکیہ نہیں دیا جائے۔مندیپ کور نے کہا ہے پولیس کی کرمنل انویسٹگیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمے کو ان 345 ٹھیکہ داروں اور سپلائرز کی فہرست بھیجا ہے جس میں کہا گیا کہ مذکورہ افراد کو سکیورٹی کلیرنس نہیں دی ہے جس وجہ سے ان کو کوئی ٹھیکے کا کام نہیں دیا جائے۔

واضح رہے کہ سی آئی ڈی نے جموں اور کشمیر میں ٹھیکے داروں اور سپلائرز کی ویریفکیسن دو برس قبل شروع کی تھی اور اس ویریفکیسن کے دوران کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریت والے اضلاع میں درجنوں ٹھیکہدار اور سپلائرز کی سکیورٹی کلیرنس نہیں دی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اودھم پور میں بیساکھی کی تقریبات کے دوران فٹ برج گرنے سے 40 افراد زخمی

Next Post

*بانڈی پورہ کے جنگلات میں لگی آگ*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
*بانڈی پورہ کے جنگلات میں لگی آگ*

*بانڈی پورہ کے جنگلات میں لگی آگ*

نم آنکھوں کے ساتھ مولانا رابع حسنی ندوی سپرد خاک

نم آنکھوں کے ساتھ مولانا رابع حسنی ندوی سپرد خاک

*جامع مسجد کی بار بار بندش حکومتی دعوے کی نفی کرتی ہے: اے پی ایچ سی

*کلگام میں نامعلوم خاتون کی لاش برآمد*

*اننت ناگ سے 10ویں جماعت کے طالب علم نے شاعری کی پہلی کتاب شائع کی*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »