امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 14 اپریل: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے میں اشٹنگو کے جنگلاتی علاقے میں جمعہ کو زبردست آگ لگ گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے اشٹنگو بالائی جنگل میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، محکمہ جنگلات بشمول فاریسٹ پروٹیکشن فورس کی ٹیموں کو بلایا گیا جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
افسر نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ شعلوں پر قابو پانے کے بعد کیا جائے گا۔






