• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

وادی میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

by امت ڈیسک
18/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادیٔ کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں 18 اور 19 اپریل کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بہتری متوقع ہے اور بعد ازاں 22 اپریل سے 25 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 6.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ قاضی گنڈ میں 11.0 ملی میٹر، پہلگام میں 22.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 12.2 ملی میٹر اور کپوارہ میں 15.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ ادھر وادی میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شمالی کشمیر: تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، کمسن لڑکی ہلاک

Next Post

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

گاندربل میں آوارہ کتوں نے کیا بھیڑوں پر حملہ، 5 بھیڑ ہلاک

گاندربل میں آوارہ کتوں نے کیا بھیڑوں پر حملہ، 5 بھیڑ ہلاک

سرینگر میں چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش، 11 گرفتار، لاکھوں روپے مالیت برآمد، 3 گاڑیاں ضبط

سرینگر میں چوروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش، 11 گرفتار، لاکھوں روپے مالیت برآمد، 3 گاڑیاں ضبط

سولر لائٹس گھوٹالے میں ملوث انجینئرز کے خلاف کارروائی

سولر لائٹس گھوٹالے میں ملوث انجینئرز کے خلاف کارروائی

ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب

ڈاکٹر سید سحرش اور شاہد چودھری وزیراعظم کے ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »