• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس آئی یو نے پانچ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

ایس آئی یو نے پانچ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

by امت ڈیسک
25/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: ایس آئی یو سری نگر نے پانچ ملزموں جن میں دو عسکریت پسند اور تین عسکریت معاون شامل ہیں، کے خلاف این آئی اے کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یکم نومبر 2022کو پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 69اور یو اے پی اے دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ سری نگر میں ایک کیس درج کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کے ایس ڈی پی او صدر نے تحقیقات شروع کی اور بعد ازاں کیس کو ایس آئی یو سری نگر کے سپرد کیا گیا۔ بتادیں کہ پولیس نے ہرنہ بل چھانہ پورہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کے نزدیک ایک ناکہ لگایا جس دوران دو مشتبہ افرادجن کی شناخت عامر مشتاق ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن سوزتھ لاوے پورہ اور کابل رشید ڈار ولد مشتاق احمد کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے دو گرینیڈ ، موبائیل فونزاور سم کارڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے تھے۔موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران اور ایک مشتبہ نوجوان عاقب جمال بٹ ولد محمد جمال ساکن سوزتھ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اس کی نشاندہی پرایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگریٹھ میں ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک آئی ای ڈی کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا اور بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے اس کو ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار شدگان عامر مشتاق ڈار ، کابل رشید ڈار اور عاقب جمال بٹ سرگرم ملی ٹینٹوں مومن گلزار میر اور باسط احمد ڈار کے مدد گار ہیں اور مذکورہ ملی ٹینٹ معاونین کو سرگرم جنگجووں نے ہی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی خاطر آئی ای ڈی اور گرینیڈ س فراہم کئے تھے۔ان کے مطابق ٹھوس ثبوت و شواہد کے بعد منکشف ہوا کہ تینوں ملی ٹینٹ معاونین یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت درج کیس میں ملوث پائے گئے جبکہ سرگرم ملی ٹینٹ مومن گلزار میر اور باسط احمد ڈار کو بھی یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت درج کیس میں ملوث پایا گیا اور دونوں گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہیں۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد ملزمان کے خلاف باضابط طورپر قانونی کارروائی شروع کی گئی اور منگل کے روز ان کے خلاف این آئی اے کی سری نگر عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا گیا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*ہندواڑہ میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، مالک مکان سمیت 5 گرفتار: پولیس*

Next Post

کنگن گاندربل میں نوجوان لٹکتا ہوا پایا گیا۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کنگن گاندربل میں نوجوان لٹکتا ہوا پایا گیا۔

کنگن گاندربل میں نوجوان لٹکتا ہوا پایا گیا۔

سابق ایم ایل اے گاندربل نیشنل کانفرنس پارٹی کے رکنیت سے برطرف

پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال

پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال

*حکومت نے پرکاش سنگھ بادل کی یاد میں 2 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا*

*حکومت نے پرکاش سنگھ بادل کی یاد میں 2 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا*

سابق وزیر پربھو دیال اور سابق رکن اسمبلی پپو بھرتول نے بارہویں کا امتحان پاس کیا

سابق وزیر پربھو دیال اور سابق رکن اسمبلی پپو بھرتول نے بارہویں کا امتحان پاس کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »