• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال

پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال

by امت ڈیسک
25/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
چنڈی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل منگل کی رات 8:20 بجے 95 برس کی عمر انتقال ہوگئے۔ معلومات کے مطابق ان کی موت موہالی کے فورٹس ہسپتال میں ہوئی۔ اب ان کی تدفین ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں بادل میں کی جائے گی۔ اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل پانچ بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل ان کے بیٹے ہیں۔ پرکاش سنگھ بادل 8 دسمبر 1927 کو پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں ابوالکھرانہ کے ایک جاٹ سکھ خاندان میں پیدا ہوئے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سینئر شرومنی اکالی دل لیڈر کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ایک ہفتہ قبل موہالی کے فورٹس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پرکاش سنگھ بادل کو پیر کے روز آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ پیر کی شام کو جاری رپورٹ میں اسپتال نے کہا تھاکہ "پرکاش سنگھ بادل اب بھی آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی قریبی نگرانی میں ہیں۔”ہسپتال نے کہا تھا کہ اگر اگلے چند دنوں میں ان کی صحت میں بتدریج بہتری آتی رہی تو انہیں پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بادل کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ پنجاب کے پانچ بار وزیر اعلیٰ رہنے والے بادل کو بھی ‘گیسٹرائٹس’ اور سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ برس جون میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں فروری 2022 میں کووڈ کے بعد صحت کے معائنے کے لیے موہالی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ بادل گزشتہ برس جنوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں لدھیانہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق ایم ایل اے گاندربل نیشنل کانفرنس پارٹی کے رکنیت سے برطرف

Next Post

*حکومت نے پرکاش سنگھ بادل کی یاد میں 2 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
*حکومت نے پرکاش سنگھ بادل کی یاد میں 2 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا*

*حکومت نے پرکاش سنگھ بادل کی یاد میں 2 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا*

سابق وزیر پربھو دیال اور سابق رکن اسمبلی پپو بھرتول نے بارہویں کا امتحان پاس کیا

سابق وزیر پربھو دیال اور سابق رکن اسمبلی پپو بھرتول نے بارہویں کا امتحان پاس کیا

بھارت کےلیے پاکستان کے ساتھ مذکی بحالی مشکل: وزیر خارجہ

بھارت کےلیے پاکستان کے ساتھ مذکی بحالی مشکل: وزیر خارجہ

اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو کسان نہیں بچیں گے:ستیہ پال ملک

اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو کسان نہیں بچیں گے:ستیہ پال ملک

لاک ڈاؤن کے بعد جاپان میں بچوں کے رونے کا مقابلہ پھر شروع

لاک ڈاؤن کے بعد جاپان میں بچوں کے رونے کا مقابلہ پھر شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »