امت نیوز ڈیسک//
پونچھ، 26 اپریل: بدھ کی شام ایک درخت گرنے سے ایک دو منزلہ مکان کو کافی نقصان پہنچا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے پونچھ منڈی تحصیل علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب سندری اپر میں پیش آیا۔
یہ گھر بشیر احمد ولد سبحان سندری اپر کا تھا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ بدھ کی شام گھر کے قریب ایک پرانا درخت گھر کے اوپر گر گیا جس سے مکان کو کافی نقصان پہنچا۔
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-









