• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیرمیں پھر سے بالی ووڈ کی واپسی!

کشمیرمیں پھر سے بالی ووڈ کی واپسی!

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
28/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان رواں ہفتے وادی کشمیر وارد ہوئے۔اطلاعات کے مطابق یہاں وہ اپنی نئی فلم ’’ڈنکی‘‘ کی شوٹنگ کے لیے آئے ہیں۔بالی ووڈ سٹار نے پہلے ضلع گاندربل میں واقع سیاحتی سونہ مرگ کا دورہ کیا جہاں اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے کنگ خان نے دو روز تک ایک گانا شوٹ کیا۔راج کمار ہرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ اب ضلع پلوامہ کے پنزگام میں ہوگی۔اطلاعات کے مطابق یہ شوٹنگ اب پنزگام ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈوگری پورہ علاقے میں ہوگی۔اس پیشرفت سے واقف لوگوں نے ایک مقامی نیوز ایجنسی کوبتایا کہ فلم کا ایک حصہ ریلوے اسٹیشن پنزگام کے قریب شوٹ کیا جائے گا جہاں تمام انتظامات پہلے سے ہی کر لیے گئے ہیں۔ ڈنکی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے اور اس سال کے آخر تک ریلیز کی جائے گی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ جنہوں نے حال ہی میں سپر ہٹ فلم’’ پٹھان‘‘ دی ہے نے” جب تک ہے جان‘‘ کی شوٹنگ کے 12 سال بعد کشمیر کا دوبارہ دورہ کیا۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم سازوں کی واپسی سے فلمی سیاحت کو ایک نئی جہت دینے کے علاوہ کشمیر کی معیشت کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ حکام نے مقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شوٹنگ کےتمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں کیونکہ فلم کی شوٹنگ یہاں طویل عرصے کے بعد ہو رہی ہے۔ ادھر مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کیونکہ شاہ رخ خان کے دورے نے حکام کو سنگم سے پنزگام ریلوے اسٹیشن تک سڑک کی مرمت کرنے پر آمادہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ فلم کی شوٹنگ سے ہمیں فائدہ ہوگا یا نہیں لیکن ہماری سڑک کی مرمت اور سڑک کے اطراف کو صاف کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں شاہ رخ خان کا وادی کشمیر میںگرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔ خان اس فلم میں ایک فوجی کا کردار ادا کریں گے اور یہ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔شاہ رخ اس سے قبل، جب تک ہے جان، میں ہوں نا اور فوجی نامی فلموں میں فوجی کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

وادی کشمیر بالی ووڈ فلم سازوں کی ایک پسندیدہ جگہ رہی ہے اور آج تک درجنوں فلمیں وادی میں فلمائی گئی ہیں جن میں 2015 میں سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور 2018 میں رازی قابل ذکر ہیں ۔تاہم 2019میں خصوصی پوزیشن کی منسوخی اور پھر دوسال کرونا وائرس کے باعث وادی میں فلمیں شوٹ نہیں ہو پائی۔2022ءمیں بالی ووڈ نے پھر سے وادی کا رخ کیا اور اکتوبر میں پہلی بار ضلع بانڈی پورہ کے گریز میں ہدایتکار اونیر کی ہدایتکاری میں” تھوڑا چاہیے پیار“فلم کی عکس بندی کی گئی۔وہیں رواں سال مارچ میں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں ہدایتکار کرن جوہر کی فلم” راکی اور رانی کی پریم کہانی“ کا ایک گانا فلمایا گیا تھا۔ وادی کشمیر 90 کی دہائی سے قبل فلم سازوں کے لیے اسکی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے ایک پسندیدہ جگہ رہی ہے جس کی شروعات 1949 میں” برسات “ فلم سے ہوئی تھی۔اب پھر سے فلم ساز وادی کا رخ کرتے نظر آرہے رہے ہیں۔

جموں و کشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) کو فلم سازوں سے فلموں کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے 500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں سے 200 کے قریب درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے ۔جبکہ پچھلے دو سال میں وادی کشمیر میں کئی فلمیں، ویب سیریز اور میوزک ویڈیوز شوٹ کیے گئے ہیں جن میں عامر خان کی” لال سنگھ چڈھا “بھی شامل ہے۔وہیں رپورٹس کے مطابق پنجابی سنیما بھی وادی کشمیر میں اپنی دلچسپی دکھا رہا ہے۔2021میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں جموں وکشمیر سے متعلق نئی فلم پالیسی کا اعلان کیا۔ سرینگر میں منعقدہ تقریب پر نئی فلم پالیسی متعارف کئے جانے کے موقعے پر ایل جی نے کہا تھاکہ اس پالیسی کے تحت جموں وکشمیر میں فلم شوٹنگ کے لیے سنگل ونڈو سسٹم کی سہولیات دستیاب ہونگی۔یعنی فلم کی شوٹنگ کرنے والے مقامات ابھرتے اداکار اور فلم مکمل کرنے سے متعلق دیگر سہولتیں مہیا کرائی جائیں گی۔اس پالیسی کے تحت جے اینڈ کے فلم ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ فلم ساز اپنی نئی فلمیں بنانے میں اس پالیسی کا فائدہ اٹھانے کے لیے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں اور منظوری ملنے پر انہیں عالمی سطح کی سہولیات بہم رکھنے کے ساتھ ساتھ خصوصی مراعات دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ وہیں گزشتہ سال ایل جی منوج سنہا نے 32سال بعد سرینگر کے سونہ وار علاقے میں ملٹی پلیکس سنیما گھر کا افتتاح کیا۔وہیں اسکے علاوہ کئی اضلاع میں کثیرالمقاصد سنیما ہال کھولے گئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی20 کی کشمیر آ مد : انتظامات،اہداف اور امکانات

Next Post

بارہمولہ میں ایس آئی یو نے دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں ایس آئی یو نے دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

بارہمولہ میں ایس آئی یو نے دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

ایک ارب لوگوں نے پی ایم مودی کی من کی بات سنی

پی ایم مودی نے ملک میں ریڈیو کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے 91 ایف ایم ٹرانسمیٹر کا افتتاح کیا

وزیر اعظم کو ’بدعنوانی‘ سے زیادہ نفرت نہیں ہے! ستیہ پال ملک کا تہلکہ خیزبیان

جموں و کشمیر کے مبینہ رشوت کیس میں سی بی آئی آج ستیہ پال ملک کے گھر جانے کا امکان ہے

جے کے بی او ایس ای نے طلباء کو گمراہ کرنے پر نجی اسکولوں کو کارروائی کا انتباہ کیا

جے کے بی او ایس ای نے طلباء کو گمراہ کرنے پر نجی اسکولوں کو کارروائی کا انتباہ کیا

فوج میں بھرتی کے لیے پہلا آن لائن امتحان ختم

فوج میں بھرتی کے لیے پہلا آن لائن امتحان ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »