• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیرج چوپڑا کا احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت میں ٹویٹ، کہا ایتھلیٹس کا سڑکوں پر اترنا افسوسناک

نیرج چوپڑا کا احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت میں ٹویٹ، کہا ایتھلیٹس کا سڑکوں پر اترنا افسوسناک

by امت ڈیسک
28/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:بھارت کے سرفہرست جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں اترتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ کھلاڑیوں کو سڑکوں پر دیکھنا افسوسناک ہے اور انہیں جلد از جلد انصاف ملنا چاہیے۔ ٹوکیو اولمپک 2020 کے گولڈ میڈلسٹ نیرج نے ٹویٹ کیا، "ہمارے ایتھلیٹوں کو انصاف کے لیے سڑکوں پر اترتے دیکھنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ہمارے عظیم ملک کی نمائندگی کرنے اور ہمیں عزت دلانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ایک قوم کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ہر فرد کی سالمیت اور وقار کا تحفظ کریں، چاہے وہ کھلاڑی ہو یا نہ ہو۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔” قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ سمیت ملک کے کئی مشہور پہلوان گزشتہ اتوار سے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

پہلوانوں نے برج بھوشن پر جنسی استحصال جیسے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں صدر کے عہدے سے ہٹاکراس معاملے کی پولیس سے جانچ کرائی جائے۔ پہلوانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ وزارت کھیل کی جانب سے قائم کردہ ڈبلیو ایف آئی کی مانیٹرنگ کمیٹی کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایاجائے۔ نیرج نے کہا، "یہ ایک حساس مسئلہ ہے اور اسے منصفانہ اور شفاف طریقے سے نمٹایا جانا چاہیے۔ متعلقہ حکام کو انصاف یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کرنی چاہیے۔” پہلوانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے مسٹر برج بھوشن کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی سماعت 28 اپریل کو کرے گی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ حملہ فعال مقامی تعاون سے کیا گیا۔ فوج کی گاڑی کو اڑانے کے لیے فولادی گولیاں، آئی ای ڈی کا استعمال: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

Next Post

بابا ریشی بارہمولہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اہم سڑک بلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بابا ریشی بارہمولہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اہم سڑک بلاک

بابا ریشی بارہمولہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اہم سڑک بلاک

*سرینگر میں سیلفی لیتے ہوئے چلتی ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق*

بانڈی پورہ کا نوجوان سرینگر میں مردہ پایا گیا

سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے: راجناتھ سنگھ

سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے: راجناتھ سنگھ

جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

فوجی گاڑی پر حملے کیلئے اسٹیل کوٹڈ گولیاں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا: دلباغ سنگھ

پتن میں چرس سمیت منشیات فروش گرفتار

پتن میں چرس سمیت منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »