امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 28 اپریل: شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے بابا ریشی علاقے میں جمعہ کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک اہم سڑک بند ہو گئی ہے۔
ایک اہلکار نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ نمبلنار باباریشی بارہمولہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افراد اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا ہے اور سڑک کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔









