امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 اپریل: سری نگر کے شالٹینگ علاقے میں ہفتہ کی شام ایک گاڑی کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے سے ایک ٹرک کنڈکٹر کی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ شالٹینگ چوک پر ایک ٹرک بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اس کے کنڈکٹر کو بجلی کا جھٹکا لگا۔ انہوں نے بتایا کہ کنڈکٹر کو جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔جس کی شناخت کالا کے طور پر ہوئی ہے جو کہ پنجاب کا رہنے والا ہے۔
وہیں ڈرائیور کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے کر مزید کارروائی شروع کی ۔










