امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد کے روہامہ گاوں میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ہے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ روہامہ رفیع آباد میں کرکٹ کھلاڑیوں کو لے جانےوالی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار ساکنہ جاشیری بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔









