• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گجراتی ٹھگ کے خلاف چارج شیٹ دائر

گجراتی ٹھگ کے خلاف چارج شیٹ دائر

by امت ڈیسک
02/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):گجراتی ٹھگ کرن پٹیل – جس نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے وی آئی پی پروٹوکول کے تحت وادی سیکورٹی حاصل کی اور سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کی – کے خلاف منگل کے روز سرینگر پولیس کی جانب سے کورٹ میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔ اس ضمن میں سرینگر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پٹیل کے خلاف سرینگر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اُن کے خلاف نشاط پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر 19/2023 کے تحت معاملہ تعذیرات ہند کی دفعات 419،420،468،471،170 اور 120 بی کے سیکشن 3 و 5 کے تحت معاملات درج ہیں۔ پٹیل اس وقت سرینگر کے سینٹرل جیل میں قید ہے۔‘‘

واضح رہے کہ چند روز قبل گجراتی ٹھگ کو ریاست گجرات کی پولیس نے واپس کشمیر پولیس کے سپرد کیا تھا۔ پٹیل کو سرینگر کی ایک عدالت کی ہدایت پر گجرات پولیس کے کرائم برانچ نے دو ہفتے کی حراست میں لیا تھا اور گجرات میں انکے خلاف درج مقدمات کے متعلق پوچھ تاچھ کی تھی۔ مذکورہ ٹھگ پر گجرات میں جعلسازی کے کچھ مقدمات درج ہیں۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں کرن پٹیل کے خلاف بی جے پی کے سابق وزیر جواہر چاوڈا کے بھائی جگدیش چاوڈا نے کرن پٹیل پر الزام عائد کیا ہے کہ پٹیل اور انکی اہلیہ مالنی پٹیل نے انہیں 15 کروڑ روپئے کا چونا لگایا ہے۔کرن پٹیل کو کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ جعلسازی کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر پولیس نے 3 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں مقامی عدالت نے کرن پٹیل کو 31 مارچ تک جوڈیشل تحویل میں بھیجا تھا۔ اس معاملے میں ایل جی انتظامیہ نے صوبائی کمشنر وجے کمار بدھوری کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری راجیو کمار گوئل نے بدھوری کو اس معاملے میں افسران کی جانب سے ہوئی کوتاہیوں پر مفصل رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی تھی۔

قابل ذکر ہے کرن پٹیل نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے سیکورٹی و سیول افسران کو جھانسہ دیکر – کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹریٹیجی و کمپین) کے طور پر تعینات ہے – یہاں سرکاری پروٹوکول کے تحت سیر و تفریح کی، سیکورٹی حاصل کی اور کئی اعلیٰ افسران سے میٹنگ بھی کی تھی۔ تاہم کرن پٹیل ایک ٹھگ نکلا جس کو پولیس کی سیکورٹی ونگ نے زیڈ پلس سیکورٹی دستیاب کی تھی اور سرینگر کے عالی شان ہوٹل للت میں انکی میزبانی بھی کی۔ کرن پٹیل کے سرکاری پروٹوکول دینے کے معاملے میں جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس پر کئی سوالات اٹھائے گئے کہ حساس علاقے میں ان کو کیسے سیکورٹی دی فراہم کی گئی تھی جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے اوڑی میں لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسمبلی انتخابات کہیں نظر نہیں آرہے : عمر عبداللہ

Next Post

رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل، متعدد زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل، متعدد زخمی

رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ ،ایک نوجوان لقمہ اجل، متعدد زخمی

سینیئر صحافی رویش کمار کی والدہ چل بسیں

سینیئر صحافی رویش کمار کی والدہ چل بسیں

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

مژھل کپوارہ میں مسلح جھڑپ جاری: پولیس

کپواڑہ انکاؤنٹر: 2 عسکریت پسند مارے گئے، تلاش جاری: پولیس

بارہمولہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 7 افراد زخمی

بارہمولہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 7 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »