• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

موسمیاتی تبدیلیاں تباہیوں کا پیش خیمہ

سید مصطفیٰ احمد /حاجی باغ، بڈگام

by امت ڈیسک
04/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

آج جس مسئلہ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے، وہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔ کچھ سال پہلے اس کا چرچہ بہت محدود تھا مگر اب یہ کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ یہ خطرے کی وارننگ ہے۔ یہ ہمیں جلد از جلد اپنے رویوں کو بدلنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ اس کے نتائج بھیانک ہیں۔ اگر دنیا کےسارے ممالک خاص کر ترقی یافتہ ممالک نے اس ضمن میں ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے، تو تباہی ہم سب کا مقدر بن جائے گی! صنعتی انقلاب کےساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی نے سنگین شکل اختیار کر لی، ہر جگہ صنعتیں اور کارخانےنمودار ہونے لگے۔سرمایہ کی لالچ نے لوگوں کو ہوس کا اور زیادہ پجاری بنا دیا؛ بنا سوچے سمجھے قدرت کے کارخانے میں ڈاکوؤں کی طرح لوٹ مار شروع ہوئی۔ اس کا اثر ماحولیاتی آلودگی کی شکل میں آیا۔ گرمی میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہونے لگا۔ ماحولیاتی توازن میں دراڑ پیدا ہوگئی۔

قدرت کا نظام بہت باریک اور حساس ہے۔ چھوٹے جراثیم سے لے کر بڑے وحوش تک، ہر کسی کی انفرادی ضرورت ہے۔پیداواری صلاحیت رکھنے والے نباتات و جمادات سے لیکر خورد حیویہ کے قیام تک قدرت نے’’فوڈ چین‘‘ کے نام سےایک نظام بنا رکھا ہوا ہے۔ اس میں کوئی بھی خلل تباہی لاتی ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اصل زندگی کا مرکز سمندر ہیں، ضیائی تالیف سب سے زیادہ پانی میں ہوتا ہے جو زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ صنعتی انقلاب اور اس کے ساتھ جڑے ہوئے ذیلی انقلابات نے پہلے سمندر کو آلودہ کیا۔ اس کا سیدھا اثر زمین پر رہنے والی مخلوق پر پڑا۔جب زندگی کا مرکز ہی آلودہ ہو، تب ہم خودہی حالات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

جہاں کل تک جھلسا دینی والی دھوپ ہوا کرتی تھی، وہاں آج درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ جو زمینیں کل تک سرسبز اور شاداب ہوا کرتی تھی، وہ آج بنجر بن گئی ہے۔ جو پانی کل تک آب حیات مانا جاتا تھا، وہ آج زہر ہے۔ اسی طرح جو ہوا خالص ہوا کرتی تھی اور روح کو سکون بخشتی تھی، آج وہ زہر آلود ہوچکی ہے۔ جنگلات سکڑتے جارہے ہیں اور ویرانیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔ بیماریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ وباء جیسی صورتیں چار سو ہیں۔گلیشر پگل رہے ہیں جس کی وجہ سے چھپے ہوئے جراثیم اب نمودار ہورہے ہیں جو بہت خطرناک قسم کی بیماریوں کے موجب ہیں‘ جن کے لئے ہم کسی بھی طریقے سے تیار نہیں ہے۔ بہت سارے دریا اب سوکھ چکے ہیں یا پھر سیلابوں کی زد میں ہیں۔ بارش یا تو تھمنے کا نام نہیں لیتی ہے یا پھر سالوں سال تک اپنا چہرہ نہیں دکھاتی ہے۔ غرض زندگی کے ہر شعبے پر موسمیاتی تبدیلی کا اثر نمایاں ہے۔ اس کے پنجے ہر گزرتے دن کے ساتھ اور گہرے ہوتے جارہے ہیں۔

وقت کی اشد ضرورت ہے کہ اس کا تدارک کیا جائے۔اس ضمن میں تھوڑی سی بھی دیر جان لیوا ہوسکتی ہے۔ سب کو اس میں اپنا رول نبھانا ہوگا۔ حکومت، ماہرین غرض تمام کو اس میں زیادہ پہل کرنی پڑی گی۔ ایک فنڈ قائم کیا جانا چاہئے جس کا واحد مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کا صحیح اور پائیدار علاج ہو۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اُچھالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ بلا وجہ ماحول کو خراب کرنے سے بھی اجتناب کیا جانا چاہیے۔ اسکولوں میں ماحولیات کے متعلق جانکاری فراہم کرنی چاہیے تاکہ معصوم اذہان پہلے سے ہے ماحول کے متعلق حساس رہیں، وہ ماحول کے تحفظ میں پیش پیش رہے، اپنے اندر ماحول کو بچانے کی قوت پیدا کرے۔ قدرت کی کسی بھی چیز کو بے کار نہ سمجھیں، ہر چیز کو قدر و منزلت کی نگاہوں سے دیکھیں، اپنے آپ کو ماحول کے رکھوالے سمجھیں ۔ ایک بیدارذہن پیدا کریں اور آنے والے کل کی فکر کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

Next Post

اسکاٹ لینڈ کے ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

اسکاٹ لینڈ کے ساحل کے قریب جزیرہ فروخت کے لیے پیش

جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

نیدرلینڈز: نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں ’بورس جانسن‘ گرفتار

جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان انتقال کر گئے

جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب ، کتنا خرچ آئے گا؟

وادی میں مسلسل بارشیں، باغبانی پر اسکے اثرات

وادی میں مسلسل بارشیں، باغبانی پر اسکے اثرات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »