امت نیوز ڈیسک
سری نگر، 05 مئی: ضلع کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم کے بعد حکام نے جمعہ کو راجوری میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں راجوری کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔
دریں اثنا، فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاری تصادم کے دوران عسکریت پسندوں کی طرف سے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو فوجی مارے گئے، جب کہ ایک افسر سمیت چار زخمی ہوئے۔









