امت نیوز ڈیسک //
ضلع راجوری کے کنڈی بستی کے کیساری علاقے میں سکیورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں 2 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ انکاؤنٹر جمعہ کی صبح شروع ہوا، جس میں پولیس کے مطابق ملی ٹنٹوں نے جوابی کاروائی میں ایک گولہ پھینکہ جس میں فوج کو دو مہلک ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ایک افسر سمیت چار مزید فوجی زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق انکاؤنٹر کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے اضافی ٹیموں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو نکال کر کمانڈ ہسپتال ادھم پور لے جایا گیا۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ ملی ٹنٹوں کا ایک گروپ علاقے میں پھنسا ہوا ہے۔
ادھر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے حکام نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









