امت نیوز ڈیسک //
پہلگام، 07 مئی: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام کے لدرو علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والے چار افراد میں سے ایک اتوار کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ آج دوپہر لدرو میں ٹرانسمیشن لائن سے رابطے میں آنے کے بعد چار افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک جی ایم سی اننت ناگ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ تین دیگر زیر علاج ہیں۔
مرنے والوں کی شناخت مہراج الدین ریشی ولد گل محمد ریشی ساکن ویر سراں کے طور پر ہوئی ہے۔









