• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت: غلام نبی آزاد

راجوری ،پونچھ میں بڑھتے حملے تشویشناک : آزاد

by امت ڈیسک
07/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی تشویش ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین محکم ہے کہ مرکزی حکومت ان حالات پر قابو پا لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اسمبلی انتخابات فوری طور منعقد کیے جانے چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار آزاد نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں امسال دہشت گردی کے تین بڑے واقعات رونما ہوئے جس دوران فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی تشویشناک ہے اور ان پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تاہم اس کے باوجود بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مرکزی حکومت عسکریت پسندی کے واقعات پر بہت جلد قابو پائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجوری میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔آزاد نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف سبھی کو آگے آنا چاہئے کیونکہ ملی ٹینسی سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں جتنے ملی ٹینسی کے واقعات رونما ہوتے ہیں اس کا خمیازہ عوام کو بھی بھگتنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ جموں وکشمیر میں چناو کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ بغیر کسی تاخیر کے یونین ٹریٹری میں انتخابات ہونے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو پچھلے دس برسوں سے جمہوری حکومت سے محروم رکھا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام کی بحالی ناگزیر ہے کیونکہ عوامی حکومت ہی لوگوں کے مسائل اچھی طرح سے حل کرتی ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکا میں شاپنگ مال پر فائرنگ میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی

Next Post

پہلگام اور کوکر ناگ میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو از جان ، تین دیگر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل

پہلگام اور کوکر ناگ میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو از جان ، تین دیگر زخمی

*سابقہ ​​حزب عسکریت پسند عسکریت پسند ساتھی بن گیا کپواڑہ میں گرینیڈ کے ساتھ گرفتار: پولیس*

سابق ​​حزب عسکریت پسند عسکریت پسند ساتھی بن گیا کپواڑہ میں گرینیڈ کے ساتھ گرفتار: پولیس

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

پونچھ میں حادثے میں بی ایس ایف کا سپاہی ہلاک، 7 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »