• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
‘جی ٹونٹی مندوبین کشمیر کے اندرونی حالات کا بھی جائزہ لیں‘: وقار رسول

‘جی ٹونٹی مندوبین کشمیر کے اندرونی حالات کا بھی جائزہ لیں‘: وقار رسول

by امت ڈیسک
08/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے جی ٹونٹی سمٹ (G 20 Summit) کو کشمیر میں منعقد کرنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر موجودہ حالات کے تئیں سوالات کیے ہیں۔ جہاں جی ٹونٹی سمٹ میں مندوبین بین الاقوامی معاملوں پر تبادلہ خیال کریں گے، وہیں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مندوبین سے گزارش کی ہے کہ وہ ’’کشمیر کے اندرونی حالات کا بھی جائزہ لیں اور اس پر بات کریں۔‘‘ جی ٹونٹی سمٹ 22 سے 24 مئی کو سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد کی جا رہی ہے جس کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

وقار رسول، جو جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہیں، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’کشمیر میں جی ٹونٹی سمٹ کا اہتمام کرنا ٹھیک عمل ہے لیکن جی ٹونٹی مندوبین کو یہاں کے حالات کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔‘‘ وقار رسول نے مزید کہا کہ ’’کشمیر میں بی جے پی حکومت حریف سیاسی جماعتوں پر قدغن عائد کر رہی ہے اور ہم خیال پارٹیوں کو جلسے منعقد کرنے کی اجازت دے رہی ہے۔‘‘ پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون نے بتایا کہ ’’مرکزی سرکار کشمیر میں جی ٹونٹی سمٹ منعقد کرنے سے دنیا کو یہ تاثر اور پیغام دے گی کہ یہاں حالات بہتر ہوئے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہاں آج بھی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت ہو رہی ہے اور عام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔‘‘واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ جی ٹونٹی کی میزبانی کے لیے تمام طرح کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انتظامیہ سکیورٹی اور انتظامی امور پر تمام طرح کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے اور روزانہ سینئر افسران اس ضمن میں مختلف اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ اگرچہ ’’جی ٹونٹی اجلاس کو کشمیر میں منعقد کرنے پر پاکستان اور چین نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔‘‘ تاہم بھارت نے ان ممالک کو باور کیا کہ ’’یہ ملک کا اندرونی معاملہ ہے جس میں یہ ممالک مداخلت نہیں کر سکتے ہیں۔‘‘

بھارت نے کہا ہے کہ چونکہ جی ٹوینٹی کے اجلاس ملک کے ہر بڑے شہروں میں منعقد کیے جانے والے ہیں، جموں کشمیر میں بھی ان اک انعقاد کرنا فطری عمل ہے۔ جی ٹونٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ شامل ہیں۔ ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔

جی 20 کے ممبران ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنجز جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دریائے چناب میں رافٹنگ کے دوران بیڑا حادثہ کا شکار، 12 افراد کی جان بال بال بچ گئی

Next Post

سرینگر کے باغات علاقے میں چوری کی واردات:اہل خانہ شادی کی تقریب سے لوٹے تو گھر کو لوٹا ہوا پایا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سرینگر کے باغات علاقے میں چوری کی واردات:اہل خانہ شادی کی تقریب سے لوٹے تو گھر کو لوٹا ہوا پایا

سرینگر کے باغات علاقے میں چوری کی واردات:اہل خانہ شادی کی تقریب سے لوٹے تو گھر کو لوٹا ہوا پایا

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے جاری

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے جاری

ایئر انڈیا کا ایئربس اور بوئنگ سے 540 طیارے خریدنے کا تاریخی معاہدہ

سرینگر سے دہلی ہوائی ٹکٹ کی قیمت 26 ہزار تک پہنچ گئی

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن 3 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن 3 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فکرو دین نے آج اننت ناگ کے مختلف مقامات پر مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فکرو دین نے آج اننت ناگ کے مختلف مقامات پر مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »