امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 13 مئی: وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے ایس پی کالج ایریا کے قریب ہفتہ کی شام ایک مزدور کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک مزدور جس کی شناخت زبیر احمد شیخ (25) ولد غ محمد شیخ ساکنہ ددران ساکنہ بونیار بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے، ایس پی کالج کے قریب کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔










