امت نیوز ڈیسک //
ضلع پلوامہ کے نکلورہ لتر علاقے میں بدھ کو ایک سات سالہ کمسن بچی کنویں میں گر لقمہ اجل بن گئی۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سات سالہ کمسن بچی نامی فاطمہ جان دختر فیاض احمد ڈار ساکنہ نکلورہ لتر اپنے گھر کے سہن میں کھیل رہی تھی تو اس دوران وہ کنویں میں گر گئی جبکہ حادثے کے دوران اہلخانہ نے اس سے کنویں سے فوری طور باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے وہاں پر مردہ قرار دیا۔
جونہی اس کے مرنے کی خبر آس پاس کے گاؤں میں پھیل گئی تو پورے علاقے میں صفحہ ماتم بچھ گئی اور پرنم آنکھوں کے ساتھ اس کو سپرد خاک کیا۔








