• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دو روز میں ہی ’کیاہ کَر کورِ مول‘ انتہائی مقبول

دو روز میں ہی ’کیاہ کَر کورِ مول‘ انتہائی مقبول

by امت ڈیسک
27/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر (جموں و کشمیر):’’دی کوک اسٹوڈیو – بھارت‘‘ نے جمعرات کو ایک کشمیری گانا بعنوان ’’کیاہ کَر کورِ مول‘‘ (یعنی لڑکی والے کہاں جائیں) ریلیز کیا۔ یہ گانا بھارت میں 27ویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور صرف دو روز میں ایک ملین سے زائد لوگ یوٹیوب پر اس گانے کو دیکھ چکے ہیں۔ ’’کیاہ کَر کورِ مول‘‘ گانا شادی بیاہ پر ہونے والے خرچے خصوصاً روایتی اور انتہائی مہنگے ’وازوان‘ پر آنے والے خرچے اور لڑکی والوں پر نئے رواج اور رسموں کے نام پر بڑھ رہے اخراجات کے گرد گھومتا ہے جس میں الفاظ کی اس قدر بناوٹ اور موسیقی کی چاشنی ہے جو قلب کو گرمانے اور روح کو تڑپانے کی طاقت رکھتا ہے۔

شادی کی تیاریوں سے لیکر دلہن کی ودائی اور بارات کے استقبال تک لڑکی والوں کو کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، کس طرح کی تیاریاں کرنی پڑتی ہے اور کن چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے، اس گانے میں انتہائی دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ ’وازوان‘ کی شکل میں دس درد و کرب سے دلہن والوں کو گزرنا پڑتا ہے، کیسی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ سب کچھ مختصر مگر جامع انداز اور منظوم کلام اور موسیقی کے دلچسپ تال میل کے ذریعے بیاں کیا گیا ہے۔اس گانے کی عوامی حلقوں میں کافی پذیرائی کی جا رہی ہے۔ مہروش بشیر، جو ایک بینک ملازمہ ہے، نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ’’اس (گانے) سے مجھے وہ دن یاد آ گیا جب میری شادی ہوئی تھی۔ اس گانے کو سنتے ہوئے میری شادی کے تمام واقعات میری آنکھوں کے سامنے گزرے اور میرے ذہن میں وہ سبھی یادیں پھر سے تازہ ہو گئیں۔‘‘

اس گانے کو محمد منیم، جن کا اسٹیج نام الف ہے، اور فنکار نور محمد اور آشیمہ مہاجن کے درمیان خوبصورت اشتراک سے ترتیب دیا گیا ہے۔ محمد منیم کے مطابق، ’’کیاہ کرِ کورِ مول، ایک دلہن کا جذباتی سفر ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’یہ گانا کشمیر میں ہو رہی شادیوں کی تقاریب اور وازان کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ گانا ہمیں اپنے سننے والوں کے دلوں کے مزید قریب لائے گا۔‘‘

ادھر، نور محمد اور آشیما مہاجن کے گیت کی متنوع اور منفرد پیش کش کشمیر کی ثقافتی رونق کی عکاسی کرتی ہے۔ نور محمد نے گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’منیم یا کسی بھی قومی پلیٹ فارم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ہمیشہ باعث اعزاز ہے۔ ’کیاہ کر کور مول‘ کا حصہ بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میں اس موقع کے لیے کوک اسٹوڈیو بھارت کا بھی اتنا ہی شکر گزار ہوں اور اس طرح کے مزید تعاون کا منتظر ہوں۔‘‘ دریں اثنا، یہ گانا مقامی لوگوں کی طرف سے تمام سوشل میڈیا ویبسائٹ پر شیئر کیا جا رہا ہے اور کشمیریوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

گانا سماجی رابطہ گاہ پر شیئر کرتے ہوئے مبشر احمد نے لکھا: ’’اس گانے کے بول آپ کو ایک مختلف مقام پر لے جاتا ہیں۔ ایک کشمیری ہونے کے ناطے میں اس گانے کو بہت اچھی طرح سے محسوس کر سکتا ہوں۔ گانے میں ایک (دلہن کے) والد کے درد کا ذکر احسن طریقے پر کیا گیا ہے، جسے اپنی دختر کی شادی کے موقع پر لوگوں کو خوش کرنے کے لیے قرض میں غوطہ زن ہونا پڑتا ہے۔ اس گانے نے میرے دل کو چھو لیا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نوتعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاؤس ہر بھارتی کو کرائے گا فخر کا احساس: مودی

Next Post

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہو گیا:جتندر سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہو گیا:جتندر سنگھ

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے کشمیر کے متعلق غلط بیانیہ ختم ہو گیا:جتندر سنگھ

سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی” *کلگام پولیس نے چار جواریوں کو گرفتار کیا

سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی" *کلگام پولیس نے چار جواریوں کو گرفتار کیا

"سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی” *کلگام پولیس نے چار جواریوں کو گرفتار کیا

"سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی" *کلگام پولیس نے چار جواریوں کو گرفتار کیا

جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

وادی کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تلمولہ گاندربل میں میلہ ماتا کھیر بھوانی منایا گیا۔

تلمولہ گاندربل میں میلہ ماتا کھیر بھوانی منایا گیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »