امت نیوز ڈیسک //
ضلع سرینگر کے راج باغ علاقے میں پیر کے روز ایک غیر مقامی شخص کی لاش مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے تصدیق کرتے ہوئے مزکورہ شخص کی شناخت 22 سالہ ارون کمار ولد مرحوم سشیل کمار ساکن رانچی جارکھنڈ کے بطور کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو قانونی لوازمات کے لئے تحویل میں لے ایک رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔