(سرینگر) انقلاب اسلامی ایران کےبانی حضرت امام خمینیؒ کی34ویں برسی کی مناسبت سے آج انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے "اسلام بیداری اور امت کے اتحاد میں امام خمینیؒ کا کردار‘‘کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا. تنظیم کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق موضوع کی مناسبت سےجن علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرکے رہبر انقلاب کے تئیں اپنی عقیدت کا خراج نذر کیا اُن میں نمائندہ دفتررہبری حجت الاسلام آقای سید علی زادہ موسوی با مترجم حجت الاسلام آقای تنویر حسین،انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، محترم سید شمس الرحمن نمائندہ میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمرفاروق صاحب ،میر واعظ وسط کشمیر مولانا عبد لطیف صاحب انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو،مسئول مدرسہ حجت الاسلام آقای سید محمد حسین موسوی، حجت الاسلام سید ارشد حسین موسوی،حجت الاسلام آقای امتیاز حسین ،قاری ملک احسان نے تلاوت کلام پاک ، جناب حافظ مزمل نے ہدیہ نعت کی سعادت حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے انجام دیئے اس کے علاوہ جن علمائے کرام شرکت فرمائی ان میں حجت الاسلام آقای سید یوسف الموسوی ،حجت الاسلام آقای سید محمد حسین صفوی،حجت الاسلام آقای نثارحسین ،حجت الاسلام آقای شیخ احمد،حجت الاسلام آقای غلام محمد گلزار،حجت الاسلام آقای شیخ مھدی ذاکری ،حجت الاسلام آقای محمد عباس متو،حجت الاسلام آقای فدا حسین،حجت الاسلام آقای محبوب الحسن ،حجت الاسلام آقای گوہر حسین،حجت الاسلام آقای عبد الرحمٰن ،حجت الاسلام آقای سید محمد حسین،حجت الاسلام آقای سید تصدق و دیگر ائمہ جمعہ و جماعت حضرات کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی مقررین نے امام خمینیؒ کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے آپ کے انقلاب آفرین اقدامات، افکار و نظریات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ ایک ملت ساز قائد کو جن بلند اخلاق اور صفات کا حامل ہونا چاہئے امام خمینیؒ میں ایسی صفات بدرجہ اُتم موجود تھیں.











