• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پہلے میں روئی پھر خوش ہو گئی’ امتحان میں کامیابی پر  پیلٹ متاثرہ انشاء کا رد عمل

پہلے میں روئی پھر خوش ہو گئی’ امتحان میں کامیابی پر پیلٹ متاثرہ انشاء کا رد عمل

by امت ڈیسک
10/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں: جموں کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں سے قریب دس کلومیٹر کی دوری پر واقع سیدھو گاؤں کی رہنے والی بینائی سے محروم انشاء مشتاق نے بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انشا مشتاق پیدائشی نابینا نہیں ہیں۔ دراصل سیدھو شوپیاں میں ایک احتجاج کے دوران کھڑکی سے جھانکنے کے دوران انشا مشتاق پیلٹ گن سے نکلنے والے چھروں کا شکار ہونے کے بعد بینائی سے محروم ہوگئی تھیں۔ سال 2016 میں کشمیر وادی کے اندر بھڑکے تشدد پر قابو پانے کے لئے استعمال کئے جانے والے پیلٹ بندوق کا شکار ہونے کے بعد کم عمر انشا مشتاق مکمل طور پر نابینا ہونے کے باوجود بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 9 جون کی شام کو کشمیر میں جاری کیے گئے بارہویں جماعت کے نتائج میں انشا نے 500 نمبرات میں سے 319 نمبرات حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اس انسان کو روک نہیں سکتی ہے۔

انشاء مشتاق نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے امتحان میں کامیابی کے بارے میں پتہ چلا تو میں رو پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پیلٹ لگنے کے بعد میں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ، لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور ان سارے مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 میں ہمارے گاؤں میں احتجاج ہو رہا تھا اس دوران میں کھڑکی پہ تھی۔ میں نے جوں ہی کھڑکی کھولی تو وہاں سے میری آنکھوں میں پیلٹ لگ گئے جس کی وجہ سے میں نابینا ہوگئی۔ انشاء مشتاق نے بتایا پیلٹ انسان کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں اور پیلٹ کی وجہ سے انسان کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے ۔امتحان میں کامیابی کے باجود انشا اور ان کے والد دونوں مل کر خوب روئے۔ انشا کے والد بتایا کہ میری بیٹی کو پڑھنے کی بہت خواہش تھی، لیکن پیلٹ کا شکار ہونے کے بعد ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی روشنی چلی جانے کے باجود ان کی بیٹی نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو آئی اے ایس افسر بنانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ 2016 میں وادی کشمیر میں پھوٹ پڑے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں معذور ہو گئے تھے۔ پیلٹ گنز کے استعمال پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں المناک سڑک حادثہ، 18 سالہ نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا دوسرا زخمی

Next Post

گجرات میں دوشیزہ اور 4 کشمیری گرفتار/ پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
گجرات میں دوشیزہ اور 4 کشمیری گرفتار/ پولیس

گجرات میں دوشیزہ اور 4 کشمیری گرفتار/ پولیس

کولگام میں 900 کنال پوست کی کاشت تباہ

کولگام میں 900 کنال پوست کی کاشت تباہ

اننت ناگ قصبے کے  ٹریفک مینجمنٹ پلان کو عام لوگوں نے سراہا اور اسے پورے ضلع میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

اننت ناگ قصبے کے ٹریفک مینجمنٹ پلان کو عام لوگوں نے سراہا اور اسے پورے ضلع میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

سیکرٹری پی اینڈ ایم ڈی کا کولگام کا دورہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ،

سیکرٹری پی اینڈ ایم ڈی کا کولگام کا دورہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ،

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار نہیں: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »