امت نیوز ڈیسک //
گجرات پولیس نے ہفتے کے روز دوشیزہ اور 4 کشمیریوں کو بین الاقوامی ملی ٹنٹ تنظیم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق گوجرات پولیس کے انٹی ٹرریسٹ سکارڈ (اے ٹی ایس) نے پوربندر علاقے میں ایک مخصوص اطلاع کے بنا پر 4 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
ڈی جی پی گجرات ویکاس سوہے نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے گرفتار افراد کی شناخت عبید نذیر، حنان حیات شال اور محمد حازم شاہ جو کہ پولیس کے مطابق تینوں جموں و کشمیر کے رہنے والے ہے جبکہ ان کے ساتھ پوچھ گچھ کرنے کے بعد دو اور افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں زبیر احمد منشی ساکن سرینگر اور سمیرا بانو ساکن صورت گجرات کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد بین الاقوامی ملی ٹنٹ تنظیم آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطے میں تھے، جبکہ پولیس نے مطابق ان افراد کو ابو ہمزہ سمندری راستے سے افغانستان وغیرہ ممالک میں لے جارہا تھا جہاں پر ان کو آئی ایس آئی ایس تنظیم میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرنی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی نسبت سے مزید تفتیش جاری ہے۔









