امت نیوز ڈیسک //
ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں ہفتے کے روز ایک المناک سڑک حادثے میں 18 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہندوارہ کے کچواری علاقے میں ایک ٹریکٹر پلٹ جانے سے 2 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے جن کو علاج معالجہ کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک شخص بنام 18 سالہ مبشر احمد ریشی ولد عبد الرشید ساکن شتگنڈ پائن ہندواڑہ کو مردہ قرار دیا، جںکہ دوسرے شخص کا علاج معالجہ جاری ہے۔
ادھر پولیس نے معاملے کی نسبت ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔