امت نیوز ڈیسک//
کپواڑہ، 12 جون،: سرحدی سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک پل کے نیچے سے ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس کا پتہ لگایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی E/54 بٹالین کی روڈ اوپننگ پارٹی نے ایک آئی ای ڈی کا پتہ لگایا جسے مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہندواڑہ کے بھٹ پورہ گاؤں میں ایک پل کے نیچے چھپایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی کی اصل جگہ کا پتہ لگانے اور تلاش کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا۔
دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔










