• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت ڈیٹا لیک کے حوالے سے سنجیدہ نہیں: کانگریس

حکومت ڈیٹا لیک کے حوالے سے سنجیدہ نہیں: کانگریس

by امت ڈیسک
13/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس نے سائبر کرائم اور ڈیٹا لیک کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات کے لیے مودی حکومت کو غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ اسے لوگوں کی رازداری کی فکر نہیں ہے اس لئے مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت کوون ڈیٹا لیک کی کتنی ہی پردہ پوشی کرے لیکن یہ واضح ہے کہ اس حکومت میں عوام کا ذاتی ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔ مودی حکومت سائبر کرائم اور ڈیٹا لیکس سے لاپرواہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس حکومت کے دور میں سائبر کرائم کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا، "خود حکومت نے پارلیمنٹ میں جوڈیٹا سائبر کرائم کے حوالے سے دستیاب کرایاہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت کو نہ تو 140 کروڑ لوگوں کے بنیادی حق پرائیویسی کی پرواہ ہے اور نہ ہی اسے قومی سلامتی سے کوئی مطلب۔ ڈیٹا پرائیویسی کے بارے میں قانون سازی نہیں کی ہے اور نہ ہی سائبر حملوں پر کوئی نیشنل سیکورٹی پالیسی لاگوہے۔

دریں اثنا، کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں سوال کیا، "پہلے جو ڈیٹا لیک ہوا ہے اس میں حکومت نے کیا کارروائی کی؟ ڈیٹا کہاں سے لیک ہو رہا ہے، اس کے بارے میں ایف آئی آر کیوں نہیں کی گئی۔” حکومت کی طرف سے پبلک انفراسٹرکچر اور ڈیٹا نہیں سنبھلتا ہے تو لیتے کیوں ہیں۔ رازداری کے حق کا کیا ہو رہا ہے اور یہ سارا ڈیٹا کوون ایپ سے کیسے گیا؟”

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کووِڈ کے دوران حکومت نے ویکسینیشن کے نام پر جو موبائل نمبرلئے تھے، وہ تمام ڈیٹا لیک ہورہا ہے اور حکومت اس بارے میں عجیب و غریب دلائل دے رہی ہے۔ حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا کووڈ کے زمانے کا نہیں ہے، یہ کچھ پہلے کا ڈیٹا لیک ہو رہا ہے۔

ترجمان نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، "اگست 2021-راہل گاندھی کا ٹوئٹر ہینڈل بلاک کیاجاتا ہے اور اگلے 6 ماہ تک ان کے فالوورز میں اضافہ تقریباً رک جاتا ہے۔ فروری 2022 میں جب وال اسٹریٹ جرنل یہ خبر چلانے والی ہوتی ہے کہ راہل گاندھی کا ٹویٹر ہینڈل بلاک کیا گیا ہے تو اس کے فوراً بعد یہ شیڈو بین ہٹ جاتا ہے اور فالوورز بڑھنے لگتے ہیں، تو یہ کیوں نہ کہا جائے کہ ٹویٹر نے اکاؤنٹ بلاک کرنے کا کام مودی حکومت کے کہنے پر کیا تھا، جس سے اپوزیشن کی سب سے مضبوط آواز کو دبایا جاسکے۔”

کھڑگے نے کہا، "ٹوئٹر کے بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت نے انہیں دھمکایا- اگر کسان تحریک دکھائی گئی تو ٹویٹر کے دفتر اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔ ہندوستان میں ٹویٹر پر پابندی لگا دی جائے گی۔ جب ملک کے کسان اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے، تو وزیراعظم ان کی آواز دبا رہے تھے۔(یواین آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے :پولیس

Next Post

سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، حکومتی دعوے کھوکھلے:عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
رمضان المبارک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بہم نہ رکھنے پر نیشنل کانفرنس کا اظہار افسوس

سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ، حکومتی دعوے کھوکھلے:عمر عبداللہ

کشتواڑ کے جنگل میں خیمے پر درخت گرنے سے بکروال خاندان کے 4 افراد کی موت

*جنوبی کشمیر میں تین مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے*

نیٹ 2023:چیوا کلان پلوامہ کا عبد الباسط جموں کشمیر میں پہلے جبکہ ملک بھر 113ویں مقام پر

نیٹ 2023:چیوا کلان پلوامہ کا عبد الباسط جموں کشمیر میں پہلے جبکہ ملک بھر 113ویں مقام پر

*کولگام گاؤں کے امام کی جڑواں بیٹیاں NEET میں کوالیفائی ہوئیں*

*کولگام گاؤں کے امام کی جڑواں بیٹیاں NEET میں کوالیفائی ہوئیں*

اٹل دلو نے سری نگر ضلع کے سبزی اگانے والے علاقوں کا دورہ کیا۔

*اٹل دلو مرکز میں سکریٹری، MHA میں بارڈر مینجمنٹ کے طور پر تعینات*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »