• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پولیس نے عدالت میں تین عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

پولیس نے عدالت میں تین عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

by امت ڈیسک
15/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ائی يو) نے سرینگر کی این آئی اے عدالت میں ایک ہلاک اور دو سرگرم لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عدالت کے سامنے پیش کی گئی چارج شیٹ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سرینگر پولیس نے کہا ہے کہ ایف آئی آر نمبر 50/2022، جو دو سرگرم اور ایک ہلاک شدہ عسکریت پسند کے خلاف صورہ پولیس اسٹیشن میں درج ہے، تعزیرات ہند کی دفعہ 307، 302، آرمز ایکٹ کی دفعہ 7/270 کے علاوہ یو اے پی اے کی دفعات 13، 16، 18، 20 اور 38 کے تحت درج کی گئی ہے۔

معاملے کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ 24 مئی 2022 کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار سیف اللہ قادری ولد محمد سید قادری اور اس کی نابالغ بیٹی صفا قادری ساکن ملک شب صورہ سرینگر پر فائرنگ کی، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران تین عسکریت پسند کی، جن کی شناخت باسط احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار ساکنہ ریڈوانی قائمو کولگام، مومن گلزار میر ولد گلزار احمد میر ساکن فردوس کالونی عیدگاہ سرینگر اور عادل احمد پارے ولد حبیب اللہ پارے ساکنہ بدر گنڈ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے، عسکریت پسندی کے جرائم میں ملوث پائے گئے۔ اس کے علاوہ عسکری حملے میں استعمال ہونے والی اسکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JKO2CB-1268 بھی قبضے میں لے لی گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس جون مہینے کی 12 تاریخ کو سرینگر کے سنگم علاقے میں پولیس کے ساتھ ایک تصادم میں ایک ملزم عادل احمد پارے کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر دو ملوث عسکریت پسند اب بھی سرگرم ہیں اور کالعدم عسکری تنظیم ایل ای ٹی/ٹی آر ایف سے منسلک ہیں۔ وہیں معاملے کی مزید تحقیقات سی ار پی سی کے سیکشن 173(8) کے تحت جاری ہے۔ وہیں دیر شام کو سرینگر پولیس نے تینوں عسکریت پسندو کی تصویریں اپنے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے شائع بھی کے ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس کی فائرنگ

Next Post

راجوری سڑک حادثے میں دو خواتین لقمہ اجل ، بچے سمیت تین دیگر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
راجوری سڑک حادثے میں دو خواتین لقمہ اجل ، بچے سمیت تین دیگر زخمی

راجوری سڑک حادثے میں دو خواتین لقمہ اجل ، بچے سمیت تین دیگر زخمی

بانڈی پورہ میں دو سالہ بچی نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل

بانڈی پورہ میں دو سالہ بچی نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

امرناتھ یاترا کے لیے پولیس اہلکار تعینات

ایس آئی یو نے کپواڑہ میں پاکستان میں مقیم حزب جنگجو کی جائیداد ضبط کر لی

ایس آئی یو نے کپواڑہ میں پاکستان میں مقیم حزب جنگجو کی جائیداد ضبط کر لی

سینئر پروڈیوسر اور فلمساز زاہد منظور نہ رہے

سینئر پروڈیوسر اور فلمساز زاہد منظور نہ رہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »