• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت دنیا میں صحیح مقام حاصل کر رہا ہے:مودی

بھارت دنیا میں صحیح مقام حاصل کر رہا ہے:مودی

by امت ڈیسک
20/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک) :وزیر اعظم نریندر مودی نے وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’بھارت کسی ملک کی جگہ نہیں لے رہا بلکہ عالم میں اپنا صحیح مقام حاصل کر رہا ہے۔ ہندوستان ایک اعلیٰ، گہرے اور وسیع پروفائل اور کردار کا مستحق ہے۔ ہم بھارت کو کسی دوسرے ملک کی جگہ لیتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ اس کے برعکس ہم بھارت کو دنیا میں اپنا صحیح مقام حاصل کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘‘

میڈیا رپورٹ بعنوان ’’India’s Modi Sees Unprecedented Trust With U.S., Touts New Delhi’s Leadership Role ‘‘میں کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی نے عالمی اداروں کے مابین مضبوط تعلقات اور ان اداروں کی اوور ہالکنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس انٹرویو میں جس میں پی ایم مودی کے امریکہ کے پہلے سرکاری دورے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، مودی نے کہا ہے کہ ’’امریکہ اور ہندوستان کے رہنماؤں کے درمیان بے مثال اعتماد ہے۔‘‘

چینی سرحدی دراندازی

جہاں تک چین کا تعلق ہے، وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ بھارت سرحدی علاقوں میں امن و سکون کا متلاشی ہے، جو چین کے ساتھ معمول کے دو طرفہ تعلقات کے لیے ضروری ہیں۔ بھرت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان اپنی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے۔ ہم خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، قانون کی حکمرانی اور اختلافات اور تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتے ہیں۔ دریں اثناء، ہندوستان اپنی خودمختاری اور وقار کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے۔‘‘
امن بھارت کی ترجیح ہے

سبھی ممالک کو بین الاقوامی قوانین اور ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تنازعات کو "سفارت کاری اور بات چیت سے حل کیا جانا چاہئے، جنگ سے نہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم غیر جانبدار ہیں۔ لیکن ہم غیر جانبدار نہیں ہیں۔ ہم امن کے ساتھ ہیں۔ مودی نے انٹرویو میں استدلال کیا کہ دنیا کو اس بات پر پورا اعتماد ہے کہ ہندوستان کی اولین ترجیح امن ہے۔ ’’آج کی دنیا پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہلے اور ایک دوسرے پر منحصر ہے۔ لچک پیدا کرنے کے لیے سپلائی چینز میں مزید تنوع ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت پر مودی نے تجویز پیش کی کہ موجودہ رکنیت کا جائزہ لیا جانا چاہئے اور اس پر ووٹنگ ہونی چاہیے کہ آیا ہندوستان کو وہاں ہونا چاہیے یا نہیں۔ ’’کونسل کی موجودہ رکنیت کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور دنیا سے پوچھا جانا چاہیے کہ کیا وہ چاہتی ہے کہ ہندوستان وہاں رہے۔ ہندوستان جو کچھ بھی کر سکتا ہے وہ کرے گا اور تنازعات کے خاتمے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام حقیقی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی کشمیرکے چار اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، تلاش جاری

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، تلاش جاری

چین نے اقوام متحدہ میں ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز مسترد کیا

چین نے اقوام متحدہ میں ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز مسترد کیا

34 افسران کو نان فنکشنل گریڈ میں رکھا گیا۔ پولیس چیف دلباغ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

34 افسران کو نان فنکشنل گریڈ میں رکھا گیا۔ پولیس چیف دلباغ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گزشتہ 20 برس سے ’پروفیشنل جل پری‘ کا روپ دھارنے والی خاتون

گزشتہ 20 برس سے ’پروفیشنل جل پری‘ کا روپ دھارنے والی خاتون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »