• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

وادی کشمیرکے چار اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے

by امت ڈیسک
20/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے منگل کی صبح وادی کشمیر کے 4 اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کے سلسلے میں درج ایک کیس کے تحت مارے گئے۔ ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس آئی اے کشمیر نے منگل کے روز کپوارہ، اننت ناگ، پلوامہ اور سری نگر میں 6 مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ایس آئی اے/ سی آئی کے میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال جیسے غیر قانونی و علاحدگی پسند سرگرمیاں انجام دینے کے سلسلے میں درج ایک کیس زیر نمبر 05/2023 میں جاری تحقیقات کے تحت یہ چھاپے مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا: ‘یہ کیس ایس آئی اے نے ہندوستان میں قائم سوشل میڈیا اداروں کے خلاف درج کیا تھا جو غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں’۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس آئی اے اہلکاروں کی طرف سے علی الصبح تلاشی کارروائیاں انجام دینے کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کی وساطت سے علاحد گی پسند اور بھارت مخالف جذبات کو پھیلانے میں ملوث افراد اور گرہوں کو بے نقاب کرنا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ شناخت شدہ اداروں پر شک ہے کہ وہ اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جس میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو اکسانا اور ان کی حمایت کرنا شامل ہے’۔ بیان کے مطابق علاوہ ازیں یہ ادارے سرکاری ملازموں کا نشانہ بنا کر ان کے قانونی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ ایجنسی کے بیان میں مزید کہا گیا: ‘تلاشیوں کے دوران کافی ڈیجیٹل اور جسمانی شواہد جیسے موبائل فونز، سم کارڈز وغیرہ ضبط کئے گئے ان شواہد کا ملزم افراد اور اداروں کے خلاف ایک مضبوط مقدمہ بنانے کے لئے باریک بینی سے تجزیہ کیا جائے گا جس کے بعد قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں عیدالضحی 29 جون کو ہوگی: مفتی اعظم

Next Post

بھارت دنیا میں صحیح مقام حاصل کر رہا ہے:مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
بھارت دنیا میں صحیح مقام حاصل کر رہا ہے:مودی

بھارت دنیا میں صحیح مقام حاصل کر رہا ہے:مودی

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے فوت

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، تلاش جاری

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، تلاش جاری

چین نے اقوام متحدہ میں ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز مسترد کیا

چین نے اقوام متحدہ میں ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز مسترد کیا

34 افسران کو نان فنکشنل گریڈ میں رکھا گیا۔ پولیس چیف دلباغ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

34 افسران کو نان فنکشنل گریڈ میں رکھا گیا۔ پولیس چیف دلباغ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »