امت نیوز ڈیسک //
ضلع سرینگر کے بمنہ علاقے میں بدھ کے روز تین دن بعد غرقآب شدہ بچے کی لاش ایک نالہ سے بازیاب کرلی گئی ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق سرینگر بمنہ کے ہمدانیہ کالونی میں اتوار کے روز ایک بچہ نالہ میں جاگرا، جس کی بازیابی لئے ایک آپریشن شروع کرلیا گیا، اور بدھ کے روز ہوکرثر کے قریب اس کی لاش کو برآمد کر کیا گیا۔
پولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو قانونی لوازمات مکمل ہونے کے بعد آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر لیا گیا۔