امت نیوز ڈیسک //
بڈگام، جون، 20:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نصراللہ پورہ علاقے میں منگل کی دوپہر کو ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک بجلی ملازم کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پی ڈی ڈی ملازم جس کی شناخت غلام قادر خان ساکن پٹھان پورہ پائمس بڈگام کے طور پر ہوئی ہے بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے بڈگام اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔







