• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے: منوج سنہا

کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے: منوج سنہا

by امت ڈیسک
27/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ حضرتبل میں واقع درگاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالاضحی کی نماز کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ منوج سنہا نے اس موقع پر کہا کہ عید نماز کی تیاریوں کے لئے انہوں سویل انتظامیہ کے افسران کے ساتھ پہلے ہی جائزہ لیا ہے اور ان کو ہدایات دی ہے کہ اس متبرک دن پر ہر ممکن سہولت کو یقینی بنایا جائے۔

منوج سنہا نے کہا کہ ’’کشمیر میں زیارتگاہوں پر کافی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ان پاک مقامات کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے جس کے لئے وقف بوڑ اور عوام ان کو مشاورت فراہم کر سکتے ہیں کہ ’’کس طرح اس سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے امرناتھ یاترا پر ملک بھر سے لوگ آتے ہیں اسی طرح وادی کی زیارتگاہوں سے ملک بھر سے لوگ آ سکتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ درگاہ حصرتبل میں عید الفطر اور عید الاضحی کی اجتماعی نماز پر کوئی پابندی نہیں رہی ہے البتہ سرینگر کے عیدگاہ میں عیدین کی نمازوں کو ادا کرنے کی اجازت گزشتہ چار برسوں سے نہیں دی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں وقف چیرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ ’’عید گاہ کا میدان کافی خستہ حالت میں ہے اور اسکو بحال کرنے میں تین برس کا وقت درکار ہے جس کے بعد وہاں نماز عیدین ادا کرنے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔‘‘

ادھر، آج سرینگر میں جامع مسجد کے اوقاف انجمن نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحٰی کی نماز عیدگاہ میں صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔ اوقاف نے مزید کہا ہے کہ بارش یا خراب موسم کی صورتحال میں نماز عید جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ انجمن اوقاف نے گزشتہ چار برسوں میں اگرچہ نماز عیدین عیدگاہ میں ادا کرنے کے اعلانات کئے تھے تاہم انتظامیہ نے انکو اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

غور طلب ہے کہ وادی میں یہ روایت عام تھی کہ درگاہوں اور زیارتگاہوں پر سیاسی لیڈران اور حکام کی دستار بندی کی جاتی تھی تاہم وقف بوڈ کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے ایک حکمنامہ جاری کرکے اس پر ستمبر 2022 میں پابندی عائد کی تھی۔ اس فیصلے کی عوامی حلقوں نے پذیرائی بھی کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ پندہ اکتوبر کو

Next Post

یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا: مودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا: مودی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

جموں ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک

امام کعبہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی تلقین کی

امام کعبہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی تلقین کی

بھارتی سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

بھارتی سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

گیراج میں موٹر سائیکل کی مرمت کرتے نظر آئے راہل گاندھی

گیراج میں موٹر سائیکل کی مرمت کرتے نظر آئے راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »