• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

جموں ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک

by امت ڈیسک
27/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں (جموں و کشمیر) :صوبہ جموں میں منگل کو دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں سات افراد کی موت واقع ہو گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ایک سومو گاڑی گہری کھائی جا گری جس کے سبب گاڑی میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ حادثہ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بنی علاقے سے بھدرواہ کی طرف جا رہی تھی اور سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جا گری۔ قبل ازیں رام بن ضلع میں پیش آئے حادثہ میں دو افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہو گیا۔

بھدرواہ علاقے میں پیش آئے حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی رضاکاروں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پانچ لاشوں کو بازیاب کر لیا۔ جبکہ حادثہ میں زخمی ہوئے دیگر تین افراد کو سب ضلع اسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کی نسبت سے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوت ہوئے افراد کی قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔اس سے قبل، پہاڑی ضلع رام بن کے چمبلواس علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر پیش آئے حادثہ میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار تین افراد میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے ہوئے ایک زخمی کی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔ معالجین کے مطابق زخمی ہوئے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔ رام بن پولیس نے اس حادثہ کی نسبت سے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثہ میں فوت ہوئے افراد کی شناخت 32سالہ محمد افضل اور 55سالہ محمد عظمت کے طور پر ہوئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا: مودی

Next Post

امام کعبہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی تلقین کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
امام کعبہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی تلقین کی

امام کعبہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی تلقین کی

بھارتی سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

بھارتی سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

گیراج میں موٹر سائیکل کی مرمت کرتے نظر آئے راہل گاندھی

گیراج میں موٹر سائیکل کی مرمت کرتے نظر آئے راہل گاندھی

سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

حجاج کرام بنیادی سہولیات سے محروم

رواں سال 155 عسکریت پسند مارے گئے : وجئے کمار

اے ڈی جی پی کشمیر نے پنجترنی، امرناتھ گپھا کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »