• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا: مودی

by امت ڈیسک
27/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بھوپال: تقریباً ایک ہفتہ طویل غیر ملکی دورے سے واپس آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کی مہم شروع کرتے ہوئے نہ صرف انتخابات کے مسائل کو واضح کیا، بلکہ یکساں سول کوڈ سے لے کر قرضوں کی معافی اور اپوزیشن اتحاد تک کے معاملات پر ایک ایک کرکے پوری اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔

تقریباً دو گھنٹے کے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے بہت سیدھے اور صاف الفاظ میں مسلم سماج اور ملک کے دانشوروں سے اپیل کی۔ انہوں نے پورے ملک میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار اس پر اصرار کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنبہ کے ایک فرد کے لیے الگ اور ایک ہی گھر میں دوسرے کے لیے الگ اصول کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس مسئلہ پر مسلم کمیونٹی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہئے کہ کون سی سیاسی جماعتیں انہیں یو سی سی پر اکسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں انہوں نے تین طلاق کی مخالفت کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق سے ہونے والے نقصان کا دائرہ بہت بڑا ہے۔ اس سے پورے کنبہ متاثر ہوتا ہے، لیکن ووٹ بینک کے بھوکے لوگ اس کی وکالت کر رہے ہیں۔ مسلم بیٹیوں پر تین طلاق کا پھندا لٹکا کر کچھ لوگ انہیں ہمیشہ کے لیے ستانے کے لیے کھلی چھوٹ چاہتے ہیں۔

مودی نے حال ہی میں پٹنہ میں منعقدہ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر بھی پوری اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی "گارنٹی” صرف گھپلے کی ہے اور یہ سب ان کے خلاف کارروائی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ایک کرکے اپوزیشن پارٹیوں کا نام لیتے ہوئے انہوں نے ان کے مبینہ بدعنوانیوں کا حوالہ دیا اور ان پر ہزاروں کروڑ روپے کے گھپلوں کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیوں کے پاس بدعنوانی کی گارنٹی ہے تو ان کی (خود مسٹر مودی) کی بھی گارنٹی ہے، ہر بدعنوانی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کنبہ پروری کا بہانہ بنا کر اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔ کانگریس کے گاندھی خاندان کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، سماج وادی پارٹی کے آنجہانی ملائم سنگھ یادو، ڈی ایم کے کے ایم کروناندھی، راشٹریہ جنتا دل کے لالو پرساد یادو، این سی پی کے شرد پوار اور بھارت راشٹرا سمیتی کے کے چندر شیکھر راؤ کی مبینہ اقربا پروری پر بھی تنقید کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان پارٹیوں کے سربراہوں کے خاندان کا بھلا کرنا چاہتا ہے تو انہیں ووٹ دیں اور اگر وہ شخص اپنے کنبہ کا بھلا کرنا چاہتا ہے تو وہ بی جے پی کو ووٹ دے۔

مودی نے مدھیہ پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کی قرض معافی اسکیم پر بھی کانگریس کو گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ایک ہی پالیسی تھی، پہلے کسانوں کو مصیبت میں ڈالو، پھر قرض معافی کے نام پر ووٹ حاصل کرو، یہ ان کا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 برسوں میں کانگریس نے چند ہزار کروڑ کی قرض معافی کا اعلان کیا، لیکن یہ فائدہ حقیقی کسانوں تک کبھی پہنچا ہی نہیں۔اس سے پہلے بوتھ ورکرس کی اس کانفرنس کو پارٹی صدر جے پی نڈا، ریاستی وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما نے بھی خطاب کیا۔ آج ہی اس پروگرام سے پہلے مودی نے بھوپال سے ملک کو پانچ وندے بھارت ٹرینیں تحفے میں دیں۔ مودی نے راجدھانی بھوپال سے اندور کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ قبل ازیں ٹرین کا مشاہدہ کرتے ہوئے انہوں نے رانی کملا پتی اسٹیشن سے ٹرین میں سوار اسکولی بچوں سے ملاقات کی اور وندے بھارت ٹرین کے لیے بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے آج مدھیہ پردیش میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران راجدھانی بھوپال سے شہڈول جانا تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے یہ پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعظم اب یکم جولائی کو شہڈول کا دورہ کریں گے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری زیارتگاہوں کو سیاحت کے لئے بھی کھولا جا سکتا ہے: منوج سنہا

Next Post

جموں ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

جموں ٹریفک حادثات میں سات افراد ہلاک

امام کعبہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی تلقین کی

امام کعبہ نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو متحد ہونے کی تلقین کی

بھارتی سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

بھارتی سرحد عبور کرنے والا پاکستانی شہری گرفتار

گیراج میں موٹر سائیکل کی مرمت کرتے نظر آئے راہل گاندھی

گیراج میں موٹر سائیکل کی مرمت کرتے نظر آئے راہل گاندھی

سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

حجاج کرام بنیادی سہولیات سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »