• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

by امت ڈیسک
09/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وارانسی: کیا آپ نے کبھی سبزی فروش کے بارے میں سنا ہے کہ وہ ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر رکھ رہے ہیں؟ یہ بات تو عجیب سی معلوم پڑ رہی ہے! لیکن یہ سچ ہے، ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی سے تعلق رکھنے والے ایک سبزی فروش نے مہنگی سبزیوں کو گاہکوں سے بچانے کے لیے باؤنسر کی خدمات حاصل کیں۔ ٹماٹروں کے بغیر باورچی خانہ ناقابل تصور ہے اور بھارت کا ہر گھر اپنے کچن میں ٹماٹر ذخیرہ کرتا ہے کیونکہ یہ سبزی زیادہ تر پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے ساتھ، وارانسی میں ایک ٹماٹر فروش نے اپنی سبزیوں کی حفاظت کے لیے باؤنسر کی خدمات حاصل کیں۔ دکان کے مالک اجے فوجی نے بتایا کہ انہوں نے باؤنسر اس وجہ سے رکھے ہیں کیونکہ ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے سے لوگ ٹماٹروں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب گاہک میں سے ایک ٹماٹر لینے کے لیے پہنچتا ہے تو دکاندار کی ہدایت کے مطابق اسے چھونے سے روک دیا جاتا ہے، جب تک کہ اسے یہ یقین نہ ہو جائے کہ گاہک ٹماٹر خریدنے کے لیے آیا ہے۔ ایک سبزی فروش جگ نارائن کا کہنا ہے کہ "ان دنوں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن ٹماٹر سب سے مہنگا ہے۔ گاہک ٹماٹر خریدنے کے لیے سودے بازی کرتے ہیں، لیکن ہم ان کے بتائے ہوئے نرخ کے مطابق سبزی فروخت نہیں کر سکتے۔ سبزی مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین سبزی خریدنے کے قابل نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔

سودھاجھا نامی ایک گاہک نے کہا کہ باؤنسر ہمیں ٹماٹروں کو چھونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اچھے کو لینے کے لیے ہمیں ان کو چھونا پڑتا ہے، ورنہ ہم ان پر اتنا خرچ کیسے کر سکتے ہیں؟ میں نے تین ٹماٹر 35 روپے میں خریدے۔ ایک گاہک وجے کمار یادو نے کہا کہ میں نے 250 گرام ٹماٹر 35 روپے میں خریدے ہیں، جب خاندان میں 10 لوگ ہوں گے تو ہم ان ٹماٹروں کا کیا کریں گے؟

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک

Next Post

شاہ نے دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
Next Post
شاہ نے دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی

شاہ نے دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

مغل روڑ پر المناک حادثہ ، ڈائریکٹر فائنانس، اہلیہ اور بیٹے سمیت لقمہ اجل ، بیٹی زخمی

تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں: محمد رضوان

تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں: محمد رضوان

سابق عسکریت پسندوں سے جے کے ایل ایف کے متعلق پوچھ گچھ

سابق عسکریت پسندوں سے جے کے ایل ایف کے متعلق پوچھ گچھ

جموں-سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، جموں سے یاترا معطل، پہلگام اور بالتل سے بحال

جموں-سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند، جموں سے یاترا معطل، پہلگام اور بالتل سے بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »