امت نیوز ڈیسک //
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے تیسرے روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے جموں سے یاترا پیر کے روز بھی معطل رہی جبکہ وادی کشمیر کے پہلگام اور بالتل سے یاترا بحال کردی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے جس کہ وجہ سے جموں، ادھمپور اور رامبن میں گاڑیاں قطاروں میں لگی ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک میں خلل کی وجہ سے یاترا کو جموں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے منسوخ کرنا پڑا اور یاترا کے رہائشی انتظامات کے لئے جموں شہر میں مزید تقریباً 28 قیام گاہوں کا انتظام کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر کل تک موسم میں بہتری آئیگی تو یاترا پہلگام/ بالتل کے لئے روانہ ہوسکتی ہے
ادھر اتوار کے روز موسم میں تبدیلی آنے کے بعد ہی 6,491 یاتریوں کے ایک گروپ نے امرناتھ کے غار میں درشن کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری کی وجہ سے سالانہ امرناتھ یاترا پہلگام کے راستے پر دوبارہ شروع ہو گئی تاہم متبادل راستے بالتل پر یاترا ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 62 دن طویل شری امرناتھ یاترا 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی، کم از کم 67,566 یاتریوں نے ایک جولائی کو یاترا کی اغاز کے بعد کےمرناتھ غار کے مزار کا دورہ کیا۔