• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک

جموں کشمیر میں سیلابی صورتحال، پونچھ اور ڈوڈہ میں چار افراد ہلاک

by امت ڈیسک
09/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق سنیچر اور اتوار کی شب جموں صوبے میں شدید بارشیں ہوئیں جس وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آنے کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ پونچھ کے سرنکوٹ میں غرقآب ہوئے دونوں فوجی اہلکاروں کی لاشیں باز یاب کی گئیں جب کہ ڈوڈہ میں بس پر پسی گر آنے کی وجہ سے دو مقامی شہری از جان ہوئے۔ دریں اثنا صوبہ کشمیر میں دریائے جہلم کے سنگم ، پانپور ، رام منشی باغ اور ولر میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے ندی نالوں کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح بھی دھیرے دھیرے کم ہوجائے گی۔انتظامیہ نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریاوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں پچھلے دو روز سے شدید بارشیں ہوئیں جس وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان کینگ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کٹھوعہ ضلع میں 296ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس وجہ سے ندی نالوں میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسلا دار بارشوں کی وجہ سے جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع میں ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور لوگوں سے تلقین کی جارہی ہیں کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ سری نگر میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 31.8 ملی میٹر، پہلگام میں 17.4 ملی میٹر، کپوارہ میں 17.3 ملی میٹر، گلمرگ میں 3.0 ملی میٹر، جموں میں 14.2 ملی میٹر،بانہال میں 28.2 ملی میٹرم بٹوٹ میں 58.8 ملی میٹر،کٹرہ میں 19.2 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 125.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں ہفتے کے روز دو فوجی جوان لاپتہ ہو گئے جنہیں تلاش کرنے کی خاطر رات بھر آپریشن جاری رکھا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے ڈوگرہ کے قریب دریا کے کنارے دو فوجی اہلکار پیر پھسل جانے کے نتیجے میں غرقآب ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی فوج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور اتوار کی صبح پانی میں غرقآب ہوئے دونوں فوجیوں کی لاشیں باز یاب کی گئیں۔ادھر جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ گاوں میں اتوار کے روز ایک گاڑی مٹی کے تودے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تیسرے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے گندوہ گاوں میں اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی پر مٹی کا تودا گر آیا جس وجہ سے تین افراد ملبے میں پھنس کر رہ گئے۔

معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت عامر سہیل ولد عبدالقیوم ساکن کاہرہ اور مدثر علی ولد نثار احمد ساکن ہلور چھانگا کے بطور ہوئی ہے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے جموں سے اطلاع دی ہے کہ تیز بارشوں کے نتیجے میں جموں کے اکثر ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔جموں کے کٹھوعہ ضلع میں دریاوں اور ندی نالوں کا پانی خطرے کے نشان کو عبور کر گیا جس وجہ سے مکینوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بلاور کے اوجھ ، گھانی ، ناج اور دوسرے نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے جس وجہ سے ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جو لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبہ کشمیر کے ندی نالوں میں بھی پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔ سنگم ، پانپور ، رام منشی باغ اور ولر میں پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے جس وجہ سے ندی نالوں کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فلڈ کنٹرول محکمے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گر چہ دریائے جہلم میں مختلف مقامات پر پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح بھی کم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے ظاہر کیا ہے جس سے دریائے جہلم میں بھی پانی کی سطح کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ محکمہ کے ملازمین دن رات دریائے جہلم اور دوسرے ندی نالوں پر نظر گزر بنائے رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاوں ، ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے لہذا لوگ احتیاط برتیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی نے زیرو برج کا دورہ کیا ، فلڈ کنٹرول افسران سے بات چیت کی

Next Post

وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
Next Post
وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

شاہ نے دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی

شاہ نے دہلی اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے بات کی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

مغل روڑ پر المناک حادثہ ، ڈائریکٹر فائنانس، اہلیہ اور بیٹے سمیت لقمہ اجل ، بیٹی زخمی

تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں: محمد رضوان

تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں: محمد رضوان

سابق عسکریت پسندوں سے جے کے ایل ایف کے متعلق پوچھ گچھ

سابق عسکریت پسندوں سے جے کے ایل ایف کے متعلق پوچھ گچھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »