• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مارے گئے غیر ملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے: فوجی کمانڈر

مارے گئے غیر ملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے: فوجی کمانڈر

by امت ڈیسک
18/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پونچھ: فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند غیر ملکی ہیں اور وہ بڑی واردات انجام دینے کی فراق میں تھے۔ فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کے تعاون سے ہی چار جنگجووں کو مار گرایا گیا جو یہ ثابت کرتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ محب وطن ہے اور وہ امن و امان کے خواہاں ہے۔ان باتوں کا اظہار پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران نے پونچھ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

فوجی کمانڈربریگیڈیئر ایم پی سنگھ نے بتایا کہ 16جولائی کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرنکوٹ کے سندرا علاقے میں جدید ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کو دیکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری طورپر ملیٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا اور فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ان کے مطابق 17جولائی کی سہ پہر کو جوں ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔فوجی کمانڈ ر کے مطابق رات بھر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ عسکریت پسندوں کو مار گرانے کی خاطر پیرا کمانڈوز کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 18 جولائی کی صبح سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران چار غیر ملکی جنگجووں کی لاشیں برآمد کی گئیں ۔ان کے مطابق مہلوک جنگجووں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ چار رائفلیں، آٹھ میگزین، دو پستول ، تین پستول میگزین اور 152گولیوں کے راونڈ برآمد کئے گئے۔

فوجی کمانڈر کے مطابق رائفلوں پر چینی کمپنی اور پستول پر پاکستانی نشانات پائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جدید ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹ پونچھ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں تخریبی کارروائیوں کو انجام دے سکتے تھے لیکن اس سے قبل ہی سیکورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کیا۔انہوں نے کہاکہ فوج اور پولیس نے مل کر اس آپریشن کو انجام تک پہنچایا۔ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہا کہ ہمارا پڑوسی یہاں پر امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر ملی ٹینٹوں کو بھیج رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر تعینات افواج چو بیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کے مطابق ایل او سی پر تعینات افواج اس پار کشمیر پر نظر بنائے رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے فوجی کمانڈر نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران مقامی لوگوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کے تعاون سے ہی چار غیر ملکی جنگجووں کو مار گرانے میں کامیابی ملی ہے۔فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ مقامی لوگ سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ محب وطن ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ختم، ‘انڈیا’ کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی

Next Post

اننت ناگ :فائرنگ واقعہ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی، حالت مستحکم: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

اننت ناگ :فائرنگ واقعہ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی، حالت مستحکم: پولیس

راجوری حملے کے بعد سی آر پی ایف کی 18 اضافی کمپنیاں جموں کشمیر بھیجے کا فیصلہ

کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو جنگجو مارے گئے

کٹھوعہ میں موسلا دھار بارش کا قہر ، 2 مکانات منہدم ، ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سمیت 8لقمہ اجل

کٹھوعہ میں موسلا دھار بارش کا قہر ، 2 مکانات منہدم ، ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سمیت 8لقمہ اجل

پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی

پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی

کشمیر میں کہیں بھی یاتریوں پر پتھراؤ نہیں ہوا:انتظامیہ

کشمیر میں کہیں بھی یاتریوں پر پتھراؤ نہیں ہوا:انتظامیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »