امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ ضلع کے لال چوک علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ سے دو غیر مقامی مزدور زخمی ہو گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے آج شام دو غیر مقامی لوگوں پر فائرنگ کی۔
دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔