• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ختم، ‘انڈیا’ کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی

بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ختم، ‘انڈیا’ کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی

by امت ڈیسک
18/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں اپوزیشن لیڈروں کی گرینڈ الائنس میٹنگ ختم ہوگئی۔ میٹنگ میں 26 اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں تھیں۔ اجلاس کے اختتام کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں نئے اتحاد کے نام انڈیا INDIA کا باقاعدہ اعلان کیا یعنی انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس۔ پریس کانفرنس کے آغاز میں کانگریس صدر کھڑگے نے اس اتحاد کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘انڈیا’ نام پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگےنے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کی میٹنگ کامیاب رہی اور کہا کہ میٹنگ کا اگلا مرحلہ ممبئی میں ہوگا، جلد ہی ممبئی میٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی میں ایک سکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔ کھڑگے نے کہا کہ مرکزی حکومت ای ڈی، سی بی آئی جیسے اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ کھرگے نے بتایا کہ اس میٹنگ میں جمہوریت اور ملک کو بچانے پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 11 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے کوآرڈینیٹر کے نام کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اتحاد کو دیکھ کر مودی جی نے بھی ایک میٹنگ کا اعلان کیا، پہلے وہ اپنے اتحاد کی بات تک نہیں کرتے تھے، ان کی ایک پارٹی کئی ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے اور اب مودی ان ٹکڑوں کو جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے نام سے اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب لڑائی ‘ این ڈی اے اور انڈیا’ کے درمیان ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی کوئی بھارت کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ کون جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود سے سوال کیا کہ آخر یہ لڑائی کس کے درمیان ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی بی جے پی کے نظریہ کے خلاف ہے۔ یہ این ڈی اے اور ‘انڈیا’ کے درمیان لڑائی ہے۔ راہل نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری پھیل رہی ہے۔ ملک کی ساری دولت چند ہاتھوں میں جا رہی ہے۔ 26 اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جب ہم بحث کر رہے تھے تو ہم نے خود سے سوال کیا کہ لڑائی کس کے درمیان ہے۔ یہ لڑائی اپوزیشن اور بی جے پی کے درمیان نہیں ہے۔ یہ ملک کی آواز کی لڑائی ہے۔ اسی لیے انڈیا نام کا انتخاب کیا گیا۔
// //مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔ آج سے چیلنج شروع ہو گیا ہے۔ 26 جماعتوں کے اپنے اجلاس میں ہم نے ایک حقیقی چیلنج لیا ہے۔ ممتا بنرجی نے سوال پوچھا، ‘کیا آپ انڈیا کو چیلنج کر سکتے ہیں؟’ ممتا بنرجی نے کہا کہ انڈیا جیتے گا، بی جے پی ہارے گی۔مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرےنے کہا کہ سیاست میں نظریہ مختلف ہوتا ہے، لیکن ہم ملک کے لیے متحد ہیں۔ ہم اس آمرانہ حکومت کے خلاف لڑیں گے، عوام آمریت کے خلاف جمع ہو رہی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ لڑائی پارٹی کے لیے نہیں، یہ ملک کے لیے ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ٹھاکرے نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں تمام لیڈروں سے ممبئی میں دوبارہ ملاقات کی جائے گی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارا دائرہ بڑھ رہا ہے۔ پہلے ہم پٹنہ میں میٹنگ میں جمع ہوئے تھے، اب زیادہ لوگ جمع ہوگئے ہیں۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ریلوے بیچا، ایئرپورٹ بیچا، زمین بیچی، آسمان بیچا۔ انہوں نے ہر شعبے کو برباد کیا۔پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال پوچھا کہ اس اتحاد کی قیادت کون کرے گا؟ جس کے جواب میں کھڑگے نے کہا کہ ہم 11 لوگوں کی ایک کمیٹی بنائیں گے جس کے کوآرڈینیٹر کا فیصلہ ممبئی میں ہونے والی اگلی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ ایک اور سوال پوچھا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں یو سی سی پر کیا سوچتی ہیں؟ اس کے جواب میں کھڑگے نے کہا کہ جس چیز کا کوئی وجود ہی نہیں اس پر کیا بحث کی جائے۔ کھڑگے نے کہا کہ اس میٹنگ میں ہم نے منی پور مسئلہ، مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل پر بات چیت کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں 4 ملی ٹنٹ معاون کارکنان گرفتار، ملی ٹنٹ حملے کے بعد ایس ایچ او شوپیاں منسلک

Next Post

مارے گئے غیر ملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے: فوجی کمانڈر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
Next Post
مارے گئے غیر ملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے: فوجی کمانڈر

مارے گئے غیر ملکی عسکریت پسند بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے: فوجی کمانڈر

صورہ سرینگر میں فورسز کے ناکہ پارٹی پر جنگجووں کی فائرنگ

اننت ناگ :فائرنگ واقعہ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی، حالت مستحکم: پولیس

راجوری حملے کے بعد سی آر پی ایف کی 18 اضافی کمپنیاں جموں کشمیر بھیجے کا فیصلہ

کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو جنگجو مارے گئے

کٹھوعہ میں موسلا دھار بارش کا قہر ، 2 مکانات منہدم ، ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سمیت 8لقمہ اجل

کٹھوعہ میں موسلا دھار بارش کا قہر ، 2 مکانات منہدم ، ایک ہی کنبے کے پانچ افراد سمیت 8لقمہ اجل

پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی

پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ جنگلات کے دو ملازمین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »