امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں پیر کی صبح ٹریکٹر حادثے میں مزدور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں میں باجری نکالنے کے دوران مزدور ٹریکٹر کے نیچے آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آ س پاس موجود لوگوں نے زخمی مزدور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت شکیل احمد خان ساکن شاداب کریوا کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔