• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنے کیلئے ‘پنجاب ماڈل’ اپنانے کی کوشش کررہا ہے:پولیس سربراہ

پڑوسی ملک نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنے کیلئے ‘پنجاب ماڈل’ اپنانے کی کوشش کررہا ہے:پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
24/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ پڑوسی ملک جموں و کشمیرکے نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرنے کی خاطرپنجاب ماڈل اپنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ رہا ہے اور ملی ٹینسی کا لگ بھگ خاتمہ ہو چکا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی اب لگ بھگ ختم ہو چکی ہے اور اب پاکستان یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان جموں وکشمیر میں پنجاب ماڈل کے طرز پر نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرکے ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کا خواہاں ہے۔ڈی جی پی نے بتایا کہ جب پنجاب میں ملی ٹینسی کا خاتمہ ہوا تو وہاں پر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی خاطر انہیں منشیات کی اور راغب کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پنجاب ماڈل کو جموں وکشمیر میں بھی اپنانے کی خاطر سازشیں کر رہا ہے۔

پولیس سربراہ نے کہاکہ گزشتہ سال جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف زیر وٹالرنس پر عمل کرتے ہوئے 8ہزار کلو گرام منشیات کو تباہ کیا ، دو ہزار مقدمات درج کئے گئے اور تین ہزار لوگوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔ان کے مطابق جس طرح سے دراندازی کے ذریعے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلا جا رہا تھا اسی طرح اب منشیات کی کھیپ کو بھی یہاں پر پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے خلاف سازشیں رچا رہا ہے کہ کس طرح سے ان کے مستقبل کو تاریک بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ سرحد پار سے ہونے والی سازشوں سے جموں وکشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن آج یہاں پر امن و امان واپس لوٹ آیا ہے۔ڈی جی پی نے بتایا کہ ملی ٹینسی لگ بھگ ختم ہو چکی ہے ، دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت پر امن ماحول ہے ،پتھروں کو اب چوٹ پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ عمارتوں کی تعمیر کے لئے استعمال میں لایا جارہا ہے۔

سالانہ امر ناتھ یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ اب تک زائد از تین لاکھ یاتریوں نے پوترا گھپا کے درشن کئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امر ناتھ یاترا پر آنے والے لوگ سیاحتی مقامات کا بھی رخ کر رہے ہیں۔

آٹھ اور دس محرم الحرام کے جلوس کو نکالنے کی اجازت دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ شیعہ برادری کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم شیعہ برادری کے ساتھ ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہے ہیں اور محرم کے پر امن جلوسوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔( یواین آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوپیاں : ٹریکٹر حادثے میں مزدور از جان

Next Post

ڈل جھیل میں آگ لگنے سے 3 شیڈ خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
ڈل جھیل میں آگ لگنے سے 3 شیڈ خاکستر

ڈل جھیل میں آگ لگنے سے 3 شیڈ خاکستر

بارہمولہ میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

بارہمولہ میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار

بی ایس ایف نے پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کیا، چار کلو منشیات برآمد

بی ایس ایف نے پاکستانی اسمگلر کو ہلاک کیا، چار کلو منشیات برآمد

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کھائی میں گاڑی گرنے سے ڈرائیور لقمہ اجل، خونی نالہ سے لاش برآمد

انڈیا جماعتوں کا لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ

انڈیا جماعتوں کا لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »