• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح پر عمر عبداللہ نے کی مرکزی سرکار کی تنقید

جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی بڑھتی شرح پر عمر عبداللہ نے کی مرکزی سرکار کی تنقید

by امت ڈیسک
26/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ’’جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح ملک کی اوسط شرح سے زیادہ ہے اور یہی بی جے پی کا نیا جموں کشمیر ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’بی جے پی نے جموں کشمیر یونین ٹریٹری میں گزشتہ پانچ برسوں سے راست حکومت کی ہے۔ اور 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کا یہ بھی جواز دیا گیا تھا کہ اس سے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔ لیکن اس سے ثابت ہوا کہ یہ بھی بی جے پی کے جھوٹ کے پلندے کا ایک اور جھوٹ ہے۔‘‘

عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ ’’ ان ہی وجوہات پر بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے سے منحرف ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ ردعمل مرکزی سرکار کی جانب سے پارلیمنٹ میں نوکریوں اور روزگار کے متعلق دی گئی تفصیل کے پس منظر پر میں دیا ہے۔ مرکزی سرکار نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں کشمیر میں اپریل سنہ 2021 میں نوجوانوں میں بے روزگاری کے متعلق ٹھوس تفصیلات موجود نہیں ہے۔ تاہم نیشنل سیمپل سروے کی جانب سے جولائی سنہ 2020 اور جون 2021 کے مابین کی گئی پیریاڈک لیبر فورس سروے میں اس بات کا خلاصہ ہوا تھا کہ جموں کشمیر میں 15 تا 29 برس کے نوجوانوں میں 18۰3 فی صد بے روزگاری کی شرح تھی۔ یہ شرح ملکی سطح پر 8 فی صد ہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے مزید کہا ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں میں 29 ہزار سے زائد نوکریاں فراہم کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیہ آنند رائے نے مزید کہا کہ نوکریوں کے علاوہ مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں روزگار فراہم کرنے کے لیے متعدد اسکیموں کو لاگو کیا ہے جس سے بے روزگار نوجوان مستید ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت نے 3 دہائیوں بعد سری نگر میں 8 محرم کے جلوسوں کی باضابطہ اجازت دی

Next Post

اننت ناگ میں پستول سمیت ایک شخص گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
Next Post
سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

اننت ناگ میں پستول سمیت ایک شخص گرفتار

اننت ناگ میں ماں کو چاقو مارنے کے الزام میں شخص گرفتار

اننت ناگ میں ماں کو چاقو مارنے کے الزام میں شخص گرفتار

نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتاہے

نوراتری کی وجہ سے ایک دن قبل ہندوستان وپاکستان کا میچ ہو سکتاہے

سرینگر میں تین دہائیوں بعد آٹھ محرم کا جلوس نکالا گیا

سرینگر میں تین دہائیوں بعد آٹھ محرم کا جلوس نکالا گیا

سری نگر میں زائد از 3 دہائیوں کے بعد پہلی بار محرم جلوس پر امن طریقے سے بر آمد ہوا:منوج سنہا

سری نگر میں زائد از 3 دہائیوں کے بعد پہلی بار محرم جلوس پر امن طریقے سے بر آمد ہوا:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »